ایم کیوایم کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ارکان کا معصوم ابراہیم کے سوگوارلواحقین اظہار تعزیت
لندن۔۔۔2، دسمبر2025ء
متحدہ قومی موومنٹ کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ارکان جوہرعابد ایڈوکیٹ، ادریس علوی ایڈوکیٹ اور اسمٰعیل ستارہ نے شاہ فیصل کالونی میں تین سالہ معصوم ابراہیم شہید کے لواحقین سے ملاقات کی۔ واضح رہے کہ تین سالہ ابراہیم دوروزقبل گلشن اقبال کے علاقے نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوگئے تھے۔
ایم کیوایم کے سینئر اراکین جوہرعابد ایڈوکیٹ، ادریس علوی ایڈوکیٹ اور اسمٰعیل ستارہ نے سوگوارلواحقین سے دلی افسوس کااظہارکیا اور ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت بھی کی۔ وہ کچھ دیرتک سوگوار لواحقین کے ہمراہ رہے اور انہوں نے ابراہیم شہید کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس موقع پر ایم کیوایم کے مقامی کارکنان بھی ان کے ہمراہ تھے۔
٭٭٭٭٭