Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ڈی جی ISPR نےبی بی سی کےانٹرویومیں بےشرمی اور جھوٹ کی انتہاء کرتے ہوئے کہاہے کہ فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے


ڈی جی ISPR نےبی بی سی کےانٹرویومیں بےشرمی اور جھوٹ کی انتہاء کرتے ہوئے کہاہے کہ فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے
 Posted on: 7/2/2025 1
ڈی جی ISPR نےبی بی سی کےانٹرویومیں بےشرمی اور جھوٹ کی انتہاء کرتے ہوئے کہاہے کہ فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے 27، جون2025ء کونشرہونے والے بی بی سی کے انٹرویومیں بےشرمی ،بےغیرتی اورجھوٹ کی انتہاء کردی ہے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ'' فوج کو سیاست میں مداخلت نہ کریں، فوج نہ تو سیاسی جماعتوں سے بات چیت کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے ، نہ اس کا سیاست سے کوئی تعلق ہے '' اس سے بڑا جھوٹ اور کیاہوگا ؟ اگر فوج سیاست میں حصہ نہیں لیتی تو بتایاجائے کہ جنرل ایوب خان ، جنرل یحییٰ خان ، جنرل ضیاء الحق ، جنرل پرویز مشرف، جنرل راحیل شریف اورجنرل قمر باجوہ کہاں سے آئے تھے؟ احمدشریف چوہدری نے فرمایاکہ فوج صرف ریاست سے بات کرتی ہے اور ریاست وہ ہوتی ہے جو حکومت ہوتی ہے اور پاکستان میں صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت ہے ، جوحکومت کہتی ہے ہم وہ کرتے ہیں اورفوج اپنی طرف سے کوئی فیصلہ نہیں کرتی ۔  کیا ڈی جی آئی ایس پی آر ریاست کے معنی سمجھتے ہیں؟ وہ حکومت کوریاست کیسے کہہ سکتے ہیں؟ کیاانہوں نے  عوام کو جاہل سمجھ رکھاہے۔ آج امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت ہے ، اس سے قبل جوبائیڈن کی حکومت تھی ،حکومت تو بدلتی رہتی ہے جبکہ ریاست قائم رہتی ہے۔ کاذب احمد شریف چوہدری جواب دیں کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو فوج نے قید میں ڈالا ہوا ہے یا حکومت نے ؟ کیاکسی حکومت میں اتنی طاقت ہے کہ وہ عوامی مینڈیٹ رکھنے والے عمران خان کو قیدمیں ڈالتی؟ یعنی احمدشریف چوہدری کہہ رہےہیں کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں بےگناہ پشتونوں پر جو ڈرون حملے ہورہے ہیں اور جو پختونوں کا قتل عام ہورہا ہے وہ فوج KPK کی حکومت کے کہنے پر کررہی ہے ۔  افسوس صدافسوس کہ آج پوری پی ٹی آئی جرنیلوں کے آگے سجدہ ریز ہے ۔ 2025ء میں ڈرون حملوں کے خلاف تمام پشتونوں کو صوبائی اسمبلی کا گھیراؤ کرلینا چاہیے تھا کیونکہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہہ دیا ہے کہ ہم نے پشتونوں پر جو ڈرون حملے کیے وہ KPK کی حکومت کے کہنے پر کیے جبکہ عمران خان نے ڈرون حملوں کی شدید مخالفت کی اوراسی اصول پسندی کی وجہ سے وہ جیل میںاسیری کاٹ رہے ہیں۔ ڈ ی جی آئی ایس پی آر نے بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے ایک سوال پر جواب دیاکہ یہ انڈیا کاپروپیگنڈہ ہے ، فوج لوگوں کو جبری طورپر اٹھانے کے سخت خلاف ہے،لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے فوج نے ایک کمیشن بنایاہوا ہے اور بلوچستان کے عوام فوج کے ساتھ ہیں، بتایاجائے کہ اس کمیشن نے کتنے گمشدہ لوگوں کو بازیاب کرایاہے ؟  جس فوج کا ترجمان اتنا سفید جھوٹ بولے اس فوج پر ، ایسی فوج کو زندہ باد کہنے والوں پر لعنت ہے۔ بلوچ عوام ہرگز فوج کے ساتھ نہیں ہیں اور بلوچستان کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ پاکستان کی فوج نے بلوچستان پر قبضہ کیاہواہے ۔  مظلوم پشتونوں کوفوج کے مظالم کاشکار بلوچوں اورمہاجروں سے سبق سیکھنا چاہیے ، حق پرستی کی جدوجہد میں ہمارے 25 ہزار سے زائد کارکنان ماورائے عدالت قتل کردیے گئے لیکن ہم آج بھی جدوجہد کررہے ہیں ، نہتے مہاجر عوام فوج سے نہیں لڑسکتے لیکن جب ہمارے پاس طاقت آئی ، میں اپنے بھائی ، بھتیجے اور بہنوئی سمیت ہزاروں شہیدساتھیوں کے قاتلوں کوآئین اورقانون کے تحت سزا دلواؤں گا اورسفاک قاتلوں کو ہرگز معاف نہیں کروں گا۔  الطاف حسین   ٹک ٹاک پر 278 ویں فکری نشست سے خطاب 28، جون 2025

7/3/2025 2:10:37 PM