Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پیپلزپارٹی کی متعصب حکومت نے اپنے عمل سے ثابت کیا ہے کہ پیپلزپارٹی ایک ظالم وسفاک، فرعونی اور یزیدی جماعت ہے


پیپلزپارٹی کی متعصب حکومت نے اپنے عمل سے ثابت کیا ہے کہ پیپلزپارٹی ایک ظالم وسفاک، فرعونی اور یزیدی جماعت ہے
 Posted on: 9/1/2026 1

میں نے ہمیشہ سندھ میں اتحاد ویکجہتی کی بات کی ہے لیکن پیپلزپارٹی کی متعصب حکومت نے اپنے عمل سے ثابت کیا ہے کہ پیپلزپارٹی ایک ظالم وسفاک، فرعونی اور یزیدی جماعت ہے جو حکومتی طاقت کے ذریعے سیاسی مخالفین کوکچلتی آئی ہے اورباربار آئین اورقانون کامذاق اڑاتی رہی ہے۔اس نے اپنے ہردورحکومت میں سندھ کے شہری علاقوں میں ظلم وجبرکا بازارگرم کیا ہے اورآج بھی وہ ظلم وجبر کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
 الطاف حسین سے وفاداری کے جرم میں ایم کیوایم کے سینئر رکن نثاراحمد پنہور جوکہ خالص سندھی ہیں انہیں اوران کے بیٹے محسن پنہور کودسمبر2025ء سے لاپتہ کیا ہوا ہے جبکہ گزشتہ کئی ماہ سے ڈان نیوز کے پریس فوٹوگرافر فیصل مجیب، 11، جون 2026ء کو اے پی ایم ایس او کا 48 واں یوم تاسیس منانے کے جرم میں حیدرآباد کے کارکنان عبدالمجید بھٹی، اقبال آرائیں اور حسنات احمد کوگرفتارکرکے لاپتہ کردیا گیا،اسی طرح سینئر صحافی تحسین عباسی کے کمسن صاحبزادے حسین علی نے اپنے والد کے دفترمیں اے پی ایم ایس او کا 48 واں یوم تاسیس کا کیک کاٹا تو تحسین عباسی اور ان کے 15 سالہ بیٹے حسین علی سمیت متعدد کارکنان کو گرفتارکرکے ان پر دہشت گردی کے مقدمات قائم کردیئے گئے۔ عدالت کی جانب سے کئی مرتبہ تحسین عباسی کے ریلیز آرڈر جاری کیے گئے لیکن انہیں جیل سے باہر نکلتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا جاتا رہا ہے۔ گزشتہ روزبھی عدالت نے تحسین عباسی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا اور جب وہ عدالتی حکم پررہا ہوتے ہی جیل سے باہر آئے تو آئی جی سندھ، ڈی آئی جی اورپیپلزپارٹی کے وزرا کے احکامات پر پولیس اورسادہ لباس اہلکاروں نے انہیں تیسری مرتبہ گرفتارکرکے لاپتہ کردیا۔ 
 خود کوجمہوریت پسند کہنے والی پیپلزپارٹی نے اپنے عمل سے ثابت کیا ہے کہ ایشیاء کی تاریخ میں پیپلزپارٹی سے بڑی ظالم، فاشسٹ اور سفاک جماعت کوئی نہیں ہے۔ پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقارعلی بھٹو نے1973ء میں صرف سندھ میں کوٹہ سسٹم نافذ کیا اور آج تک پیپلزپارٹی صوبہ سندھ کے شہری عوام بالخصوص مہاجروں کا استحصال کرتی چلی آرہی ہے اور پیپلزپارٹی کے مہاجردشمن اقدامات کوروکنے والا کوئی نہیں ہے۔
 پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ (ن) دونوں جماعتیں درحقیقت ملک کی دوفیصد حکمراں اشرافیہ کی نمبرون سپورٹر اورملک کی تباہی وبربادی کی جڑہیں۔آج وزیراعظم پاکستان اورفیلڈ مارشل امریکہ، برطانیہ، ورلڈ بنک، آئی ایم ایف، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک کے دورے کرکے پاکستان کیلئے قرض اورامداد کی بھیک مانگ رہے ہیں، یہ فیلڈ مارشل کا نہیں بلکہ حکومتوں کا کام ہے لیکن پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ (ن) کے حکمرانوں نے فوج کے ساتھ مل کر قومی دولت لوٹی ہے۔
 مختلف طبقہ ہائے فکرسے تعلق رکھنے والے لوگ مجھ سے سوال کرتے ہیں کہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی،فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ان کے رفقاء پاکستان میں نئے صوبے بنانا چاہتے ہیں تو آپ نے نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کیوں نہیں کی اس پر میرا جواب یہی ہوتا تھا کہ الطاف حسین اور ایم کیوایم سندھ کی تقسیم نہیں چاہتے لیکن سینئرصحافی تحسین عباسی کی تیسری مرتبہ غیرقانونی گرفتاری نے انتہاء کردی ہے۔ میں نے ابھی تک سندھ میں نئے صوبوں کا نعرہ نہیں لگایا ہے لیکن سندھی دانشور اور یہ بات لکھ کررکھ لیں کہ اگر میں نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی تجویز کی حمایت کرتے ہوئے سندھ میں نئے صوبوں کے قیام کا نعرہ لگا دیا تو کسی کا باپ بھی سندھ میں نئے صوبے بننے سے نہیں روک سکتا، میں پیپلزپارٹی کی حکومت کو واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میرے الفاظ یاد رکھنا کیونکہ الطاف حسین جو کہتا ہے وہ کرتا ہے۔ 
سندھی دانشور ایک جانب کہتے ہیں کہ اردو بولنے والے سندھ کے بیٹے اورہمارے بھائی ہیں توپھروہ بتائیں کہ صوبہ سندھ میں دیہی شہری کوٹہ سسٹم کیوں نافذ ہے؟ سندھی دانشوروں نے آج تک کوٹہ سسٹم کے خلاف آواز کیوں نہیں اٹھائی۔ میں نے سندھ میں امن ومحبت اور یکجہتی کی فضاقائم کرنے کی کوشش کی اوراپنے گھر سے سندھی بولنے والوں کو الیکشن میں کامیاب کرایا۔ میں بارکہتا رہا ہوں کہ ہمارا جینا مرنا سندھ سے وابستہ ہے لیکن میرے مثبت کرداروعمل کے باوجود مہاجروں کو کھلے عام دھمکیاں دی جارہی ہیں،نفرت کابازارگرم کیاجارہاہے۔متعصب قوم پرست کہتے ہیں کہ سندھ میں صوبے نہیں بنیں گے اور جوصوبے کا مطالبہ کرے گا اسے چیر دیں گے، میں ان سے کہتا ہوں کہ تم نے اپنی تاریخ نہیں پڑھی ہے۔ 
میں پیپلزپارٹی کی متعصب حکومت کومتنبہ کرتا ہوں کہ اگرسینئر صحافی تحسین عباسی کوفی الفور رہا نہیں کیاگیا اور مجبور ہوکرالطاف حسین نے بھی سندھ میں نئے صوبوں کے قیام کی آوازمیں اپنی آواز شامل کرلی تو پھر کیا کروگے؟ کیا مہاجروں سے جنگ کروگے؟ الطاف حسین کو وہ باتیں کرنے پر مجبور نہ کرو جو میں نہیں کرنا چاہتا۔ میں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کو واضح پیغام دے رہا ہوں کہ تحسین عباسی کو فی الفور رہا کیاجائے ورنہ پھرہمیں الزام مت دینا۔ 
میں پیپلزپارٹی کے زعماء سے کہتا ہوں کہ آج سندھ کے وڈیرے، جاگیردار اورا ن کی اولادیں حکومت کی پشت پنائی میں بے گناہ مہاجرنوجوانوں کو قتل کررہے ہیں، مہاجربہن بیٹیوں کی بے حرمتی کررہے ہیں، پیپلزپارٹی والے یہ ظلم وستم اس لئے کررہے ہیں کہ الطاف حسین بھی مجبورہوکر سندھ میں نئے صوبوں کے قیام کا نعرہ لگائے۔ جس دن فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مہاجروں کو انصاف دیا اور مجھ پر پابندی کا خاتمہ ہوا توبہترہوگا کہ ظالم وسفاک جاگیردار وڈیرے اپنی کمین گاہوں میں چلے جائیں ورنہ ہم شرعاً، اقوام متحدہ کے چارٹر اور پاکستان کے آئین وقانون کے تحت مہاجروں پر ڈھائے جانے والے ایک ایک ظلم کاحساب لیں گے۔ 
میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس پی آر چوہدری محمد شریف اوروفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے درخواست کرتا ہوں کہ پیپلزپارٹی کی ظالم وسفاک حکومت کے وڈیروں کو لگام دی جائے۔ آپ نے نظام کی تباہی کے ساتھ ملک میں نئے صوبوں کے قیام کااعلان تو کردیا ہے لیکن اس کا نتیجہ مہاجرقوم بھگت رہی ہے،نئے صوبوں کی بات پر سندھ کے متعصب وڈیروں اورجاگیرداروں کاغصہ مہاجروں پر نکل رہا اورآپ نے ہمارے ہاتھ باندھ رکھے ہیں،خدارا ہمارے بندھے ہاتھوں کو کھول دیجئے پھر ہم بھی دیکھیں گے کہ کون مائی کالال مہاجرقوم کے خلاف بکواس کرتا ہے۔یہ جاگیرداروڈیرے اتنے بزدل ہیں کہ جب بھٹو کوپھانسی دی گئی تو انہوں نے خوف زدہ ہوکر بھٹو کے جنازے میں شرکت تک نہیں کی، آج بھی نئے صوبوں کے قیام کی بات پر ان وڈیروں کے منہ سے فیلڈمارشل، ڈی جی آئی ایس پی آر اوروفاقی وزیرداخلہ کے خلاف ایک لفظ تک نہیں نکلا جبکہ مہاجروں کے خلاف نفرت کازہراگلا جارہاہے،انہیں دھمکیاں دی جارہی ہیں،ہمارے ہاتھ کھول دیئے جاگئیں تو ہم دیکھیں کہ نفرتیں پھیلانے والے یہ متعصب جاگیردار وڈیرے کتنے بہادر ہیں۔

الطاف حسین
ٹک ٹاک پر 461  ویں ہنگامی فکری نشست سے خطاب
31، اگست2026ء


9/1/2026 3:25:38 PM