جو لوگ آج ایم کیوایم کے بانی و قائد جناب الطاف حسین کے حقائق پرمبنی بیان پر چراغ پا ہورہے ہیں، مغلظات دے رہے ہیں، اپنے گریبان پھاڑ رہے ہیں، چوڑیاں توڑرہے ہیں، بال نوچ رہے ہیں، جو مفاد پرستی یااپنی جاں بخشی کے لئے جبری حب الوطنی کے وجد میں مبتلاہیں ان میں سے کسی ایک نے بھی پاکستانی قونصل جنرل آفتاب چوہدری کے اس شرمناک اورگھناؤنے عمل پر سوال کیوں نہیں اٹھایا کہ 23مئی کوامریکی شہرڈیلاس میں یوم تشکر کی تقریب میں انڈیا کے رہنماؤں کے بیانات پر مبنی دکھائی گئی وڈیو میں ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کے بارے میں کھوکھلے الزامات پر مبنی کئی سال پرانے اخبارات کے تراشے کیوں دکھائے؟
الطاف بھائی پر انڈیا کی ایجنسی را سے پیسہ لینے کا شرمناک بہتان کیوں لگایا ؟
برطانیہ کی پولیس اپنی تمام ترتحقیقات کے بعد منی لانڈرنگ کے اس الزام سے الطاف بھائی کو بے گناہ قراردے چکی ہے تو پھریہ گھساپٹا بہتان کیوں دہرایا گیا؟
آخراس شرمناک حرکت کامقصد کیاتھا؟
وہ لیڈر جوپاکستان بچانے کی دہائیاں دے رہاہے،آرمی چیف کے لئے نیک جذبات کااظہارکررہاہے، جوباربار پاکستان کی سلامتی وبقاء کے لئے خودکوپیش کررہاہے،اس کو انڈین ایجنٹ قرار دینے کی انتہائی سنگین اور شرمناک حرکت پر حب الوطنی کے نام نہاد چیمپئنزکی زبانیں کیوں بند ہیں؟
الطاف حسین کی حب الوطنی پر سوال اٹھانے والوں نے پاکستانی قونصل جنرل آفتاب چوہدری کی جانب سے ایک لیڈرکو انڈین ایجنٹ ہونے کا شرمناک بہتان لگانے پر اب تک کوئی سوال کیوں نہیں اٹھایا؟
امن ہویا جنگ
الطاف بھائی کے سنگ