Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

صدرآصف زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف کراچی اورحیدرآباد میں ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کی گرفتاریاں،چادروچہاردیواری کی تقدس کی پامالیاں اورجبری گمشدگیاں بندکرائیں اورتمام گرفتار شدگان کوفی الفور رہاکرائیں۔


 صدرآصف زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف کراچی اورحیدرآباد میں ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کی گرفتاریاں،چادروچہاردیواری کی تقدس کی پامالیاں اورجبری گمشدگیاں بندکرائیں اورتمام گرفتار شدگان کوفی الفور رہاکرائیں۔
 Posted on: 4/12/2025

صدرآصف زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف کراچی اورحیدرآباد میں ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کی گرفتاریاں،چادروچہاردیواری کی تقدس کی پامالیاں اورجبری گمشدگیاں بندکرائیں اورتمام گرفتار شدگان کوفی الفور رہاکرائیں۔ 
ہم نے ملک کے خلاف نہیں بلکہ دریائے سندھ سے مزید نہریں نکالنے کے منصوبے کے خلاف آواز اٹھائی جس پر آج پوراسندھ سراپااحتجاج ہے۔ میں نے سندھ کابیٹاہونے کے ناطے دوروز قبل اپنے خطاب میں دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے بارے میں ثبوت وشواہد کے ساتھ حقائق بیان کئے اوراپنے ساتھیوں سے اپیل کی تھی کہ اس منصوبے کے خلاف سندھ میں جہاں جہاں مظاہرے ہوں وہ ان میں شریک ہوں۔میرے ساتھیوں نے میری اپیل پر دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبہ کے خلاف حیدرآباد میں وکلاء کے پرامن مظاہرے میں شرکت کی اوردریائے سندھ کے لئے پانی کامطالبہ کیا۔ اس کی پاداش میں کراچی اور حیدرآباد میں ہمارے بے گناہ کارکنوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کی جارہی ہیں ۔ اب تک درجنوں بے گناہ کارکنوں کوگرفتارکرکے لاپتہ کیاجاچکاہے اوریہ سلسلہ مسلسل جاری ہے ۔ 
میں صدر،وزیراعظم ، وفاقی وصوبائی حکومت اورسندھی بھائیوں، پنجابی، پختون، بلوچ ، کشمیری،پارا چنار، گلگتی ،  بلتستانی اورپورے ملک کے عوام سے پوچھتاہوں کہ ایم کیوایم کے کارکنوں نے دریائے سندھ کے پانی پر ڈاکہ نہ ڈالنے اورسندھودریاکے لئے پانی کاحق مانگ کر کیاجرم کیا ہے؟کیاانہوں نے فوج یاملک کے خلاف کوئی بات کی ہے؟ 
 ہم بانیان پاکستان کی اولادیں ہیں جنہوں نے پاکستان بنانے کے لئے اپناسب کچھ قربان کیالیکن ہمارے بزرگوں کے بنائے ہوئے وطن میں ہمارے ساتھ آج بھی غیروں جیساسلوک کیاجاتاہے۔ ہم نے ملک کی خدمت کی لیکن ہماری ایم کیوایم کے خلاف 19جون 1992ء کوفوجی آپریشن شروع کردیا گیا۔ ہم پرجناح پوربنانے کی سازش اورملک دشمنی کے شرمناک بہتان لگائے گئے ، جناح پور کے جعلی اورخودساختہ نقشے اخبارات میں شائع کرکے ہمیں ملک دشمن ثابت کرنے کی کوشش کی گئی، ہماری حب الوطنی پر شب خون ماراگیا، ہمارے خلاف زہریلا پروپیگنڈہ کرکے ملک بھر کے عوام کوہمارے خلاف بھڑکایاگیا۔ جب ہم نے جناح پورکے نقشے کوچیلنج کیاتوفوج نے جناح پور کا نقشہ برآمدہونے کے الزام سے انکارکردیالیکن آج بھی ہمارے خلاف پروپیگنڈہ کیاجاتاہے۔ 
عمران خان کی حکومت ختم کی گئی توان پر بھی یہودی ایجنٹ، انڈین ایجنٹ اورملک دشمنی کے الزامات لگائے گئے اورآج بھی لگائے جارہے ہیں ،میں عوام سے سوال کرتاہوں کہ کیاعمران خان یہودیوں کے ایجنٹ، انڈین ایجنٹ اورغدارہیں؟ آخرعمران خان کس جرم میں دوسال سے جیل میں قید ہیں؟
بلوچستان میں ظلم ہورہاہے، اپنے لاپتہ پیاروں کے لئے آوازاٹھانے کی پاداش میںبلوچ مائیں ، بہنیں بیٹیاں جیلوں میں قید ہیں، سرداراخترمینگل نے ان کے لئے لانگ مارچ نکالاتوان کے خلاف بھی جبروستم کے ہتھکنڈے اختیارکئے گئے ۔ آج پوراپاکستان جل رہاہے مگرحکمراں خوشیوں میں مگن ہیں اور شادیانے بجارہے ہیں۔ انہیں ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ 
میں صدرآصف زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف سے کہتاہوں کہ وہ اللہ تعالیٰ کےغیض وغصب سے ڈریں، تمام گرفتارشدگان کوفی الفور رہاکریں، لاپتہ افراد کوبازیاب کریں،عمران خان کوبھی رہا کریں، ادھر ادھربات کرنے کے بجائے عمران خان سے براہ راست بات چیت کریں، طاقت کااستعمال کرنے کے بجائے بات چیت کاراستہ اختیار کریں۔ 
الطاف حسین 
ٹک ٹاک پر 239  ویں فکری نشست سے خطاب
11  اپریل 2025ئ



4/20/2025 5:48:56 AM