Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایک سازش کے تحت کوشش کی جارہی ہے کہ کراچی میں دوبارہ سے پرانی کہانیوں کودہرایا جائے اورایک بارپھر پختونوں اور مہاجروں کوآپس میں لڑایاجائے۔


  ایک سازش کے تحت کوشش کی جارہی ہے کہ کراچی میں دوبارہ سے پرانی کہانیوں کودہرایا جائے اورایک بارپھر پختونوں اور مہاجروں کوآپس میں لڑایاجائے۔
 Posted on: 4/12/2025

 ایک سازش کے تحت کوشش کی جارہی ہے کہ کراچی میں دوبارہ سے پرانی کہانیوں کودہرایا جائے اورایک بارپھر پختونوں اور مہاجروں کوآپس میں لڑایاجائے۔ یہی سازش1964ء میں جنرل ایوب خان کے زمانے میں کی گئی جب صوبہ سرحدسے پختونوں کولاکرکراچی میں فساد برپا کیا گیا، یہی کچھ 1985ء میں بشریٰ زیدی کے واقعہ کی آڑ میں کیاگیا اورپھر 1986ء میں سانحہ علی گڑھ کے بعد سرکاری ایجنسیوں نے سازش کے تحت پختون مہاجرفسادات کرائے ۔ اب پھرڈمپرمافیاکی آڑ میں یہی کوشش کی جارہی ہے۔ 
میں پختونوں اورمہاجروں سے کہتاہوں کہ وہ خدا کے واسطے ان سازشوں کاشکارنہ ہوں۔اس شہرمیں پختونوں او رمہاجروں کابہت خون بہہ چکا ہے ، اب کسی بھی قیمت پر یہ فساد نہیں ہوناچاہیے۔ 
 میں نے کئی برسوں کی کوششوں سے ان فسادات کوختم کرایاتھا، میں نے 1986ء میں جیل سے خان عبدالولی خان صاحب کوخط لکھ کرانہیں پختون مہاجرفساد کی سازش سے آگاہ کیاتھا، انہوں نے اس سازش کوسمجھا، وہ کراچی میں میری رہائشگاہ نائن زیروپرآئے ،جس کے بعدکراچی میں ایک بہت ہی مثبت ماحول قائم ہوا۔ افسوس کہ اب پھر وہی سازش کی جارہی ہے ۔ 
میں پختونوں اورمہاجر عوام سے کہتاہوں کہ وہ ان سازشوں اوراشتعال انگیزیوں میں نہ آئیں، اپنے اپنے علاقوں میں محلہ کمیٹیاں قائم کریں،اس میں مہاجروں اورپختونوں سمیت تمام قومیتوں کے لوگ شامل ہوں۔ اس طرح علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کی گرفت ہواور لوٹ مار کی وارداتوں پربھی قابو پایا جائے۔ 
مجھے خود کراچی میں ڈمپر، ٹینکر، ٹرالراوردیگرہیوی گاڑیوں سے ہونے والے ٹریفک حادثات اوراس میں  مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے معصوم شہریوں کے جاں بحق ہونے پر بہت افسوس ہے ۔ ان حادثات پر قابوپانا حکومت سندھ کی ذمہ داری ہے۔ پوری دنیامیں بڑے بڑے ٹرالرزاورٹینکرز کے لئے شاہراہوں پر الگ لین بنائی جاتی ہے، جہاں چھوٹی گاڑیاں نہیں جاتیں اسی طرح چھوٹی گاڑیوں کے لئے مقررہ لین میں ہیوی گاڑیاںنہیں چلتیں اورجوہیوی گاڑیاں جاتی ہیں اورمقررہ رفتار کی پابندی نہیں کرتیں ان پر جرمانہ عائد ہوتاہے۔ کراچی میں بھی ڈمپر، ٹینکراورٹرالرز کے لئے مخصوص روٹ اورقانون بنایاجائے اوران پرسختی سے عملدرآمد کرایاجائے تاکہ بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کی روک تھام ہوسکے۔ 
میں کراچی کے شہریوں سے بھی اپیل کرتاہوں کہ وہ قانون کو ہرگز اپنے ہاتھوں میں نہ لیں اورکسی بھی ٹریفک حادثے کی صورت میں حادثے کے ذمہ دار ڈمپریا ٹینکرڈرائیورکوپکڑ کراسے تشددکا نشانہ بنانے کے بجائے پولیس کے حوالے کریں۔

الطاف حسین 
ٹک ٹاک پر فکری نشست 240سے خطاب
12 اپریل 2025ئ



4/20/2025 4:39:45 AM