تحریک کے کارکنان وعوام ایم کیوایم کے بزرگ کارکن اورایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن .کے آفس سیکریٹری کلیم اللہ صاحب کی صحتیابی کے لئے دعاکریں۔ الطاف حسین
ایم کیوایم کے سینئراوربزرگ کارکن اورایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن کے آفس سیکریٹری کلیم اللہ صاحب چندروز سے علیل اورلندن کے سینٹ جونز اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ آج کلیم اللہ صاحب سے فون پربات ہوئی، ان کی خیریت دریافت کی اوران کی صحتیابی کے لئے دعا کی۔ کلیم اللہ صاحب ہائی اسپرٹ میں ہیں،انہیں بتایاکہ ہم سب آپ کی صحتیابی کے لئے دعاگوہیں۔ کلیم اللہ صاحب کی اہلیہ ، صاحبزادیوں اورصاحبزادے سے بھی گفتگو ہوئی اوران سے بھی کلیم اللہ صاحب کی خیریت دریافت کی اوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ کلیم اللہ صاحب کوشفائے کاملہ عطافرمائے۔
میں ایم کیوایم کے تمام کارکنوں، ماؤں، بہنوں، بزرگوں،نوجوانوں سے اپیل کرتاہوں کہ وہ کلیم اللہ صاحب کی صحتیابی کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضورخصوصی دعاکریں۔
٭٭٭٭٭