8، نومبر2024ء عزیزتحریکی ساتھیو! سلام وآداب میں آپ وفاپرست ساتھیوں کےعلم میں یہ بات لانا چاہتاہوں کہ بعض شرپسند عناصر جواپنے آپ کوتحریک کاہمدرد ظاہر کرتے ہیں وہ سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر(ایکس) پر مختلف گرےآئی ڈیز (جعلی اکاؤنٹس) اورسوشل میڈیاکے دیگر پلیٹ فارم سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کےاراکین اور دیگر ذمہ داران کےخلاف مسلسل بےبنیاد،جھوٹا،منفی اور بیہودہ پروپیگنڈہ کرکے وفاپرست کارکنان کوگمراہ کرنےاوران میں کنفیوژن پھیلانے کی سازش کررہےہیں لہٰذا تمام وفاپرست ساتھی اگر کسی بھی ایسی گرےآئی ڈیز پر جاری کیے جانےوالےگمراہ کن ٹوئٹ یا پوسٹ کو پڑھیں جس میں رابطہ کمیٹی کےکسی بھی رکن، کسی تحریکی ذمہ دار یارابطہ کمیٹی کےخلاف کسی بھی قسم کی گمراہ کن بات کی گئی ہو توایسے عناصر سےالجھنے یاانہیں جواب دینےکے بجائے ان کےاکاؤنٹس کوبلاک کردیں اور سوشل میڈیا کےکسی بھی پلیٹ فارم پر ہونےوالےایسے کسی پروگرام میں ہرگزشرکت نہ کریں جہاں میرے بنائے گئے تنظیمی اسٹرکچراورتحریک کے خلاف گمراہ کن باتیں کی جاتی ہوں۔ اللہ تعالیٰ آپ سب ساتھیوں کو ثابت قدم اور وفاپرست بنائے رکھے۔(آمین ثمہ آمین) دعا گو آپ کا اپنا الطاف حسین بانی وقائدایم کیوایم 8، نومبر2024ء عزیزتحریکی ساتھیو! سلام وآداب میں آپ وفاپرست ساتھیوں کےعلم میں یہ بات لانا چاہتاہوں کہ بعض شرپسند عناصر جواپنے آپ کوتحریک کاہمدرد ظاہر کرتے ہیں وہ سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر(ایکس) پر مختلف گرےآئی ڈیز (جعلی اکاؤنٹس) اورسوشل میڈیاکے دیگر پلیٹ فارم سے ایم کیوایم کی رابطہ… — Altaf Hussain (@AltafHussain_90) November 8, 2024