ایم کیوایم کے زیراہتمام شہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق کی 14ویں برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی ۔ شہیدانقلاب کوخراج عقیدت پیش کیاگیا
ایم کیوایم کے وفاپرست نمائندوں کی شہدا قبرستان میں ڈاکٹرعمران فاروق شہید کی قبرپر حاظری۔پھول چڑھائے،فاتحہ خوانی کی
ڈاکٹرعمران فاروق شہید کی برسی کے سلسلے میں برطانیہ، امریکہ ، کینیڈا، آسٹریلیا، جرمنی ، ساؤتھ افریقہ میں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی گئی
ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں بھی قرآن خوانی کی گئی ، اراکین رابطہ کمیٹی ، ایم کیوایم یوکے کے ذمہ داران اورخواتین ارکان کی شرکت
لندن…16 ستمبر 2024
ایم کیوایم کے شہید کنوینر شہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق کی 14ویں برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی ۔ اس سلسلے میں ایم کیوایم کے زیراہتمام پاکستان اور اوورسیز یونٹوں میں شہیدانقلاب کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کئے گئے اورڈاکٹرعمران فاروق شہید کوخراج عقیدت پیش کیاگیا۔
پاکستان میں مختلف سیکٹروں اورزونوں میں قرآن خوانی اورفاتحہ خوانی کی گئی جس میں کارکنوں، نوجوانوں، بزرگوں، خواتین اوربچوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر شہید کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ برسی کے موقع پر آج ایم کیوایم کے وفاپرست نمائندوں سابق رکن قومی اسمبلی نثارپنہور، جوہر عابد ایڈوکیٹ، ادریس علوی ایڈوکیٹ، محسن پہنور، الطاف مینگل اور دیگر نمائندوں اور کارکنوں کے ہمراہ یاسین آبا د کے شہداقبرستان میں بانی وقائدجناب الطاف حسین کی جانب سے شہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق کی قبرپر حاظری دی، وہاں پھول چڑھائے اورشہیدکے لئے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اورانہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ ڈاکٹرعمران فاروق شہید کی برسی کے سلسلے میں برطانیہ، امریکہ ، کینیڈا، آسٹریلیا، جرمنی ، ساؤتھ افریقہ میں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی گئی ۔
ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں بھی قرآن خوانی کی گئی جس میں رابطہ کمیٹی کے کنوینرمصطفےٰ عزیزآبادی، ڈپٹی کنوینرقاسم علی رضا، رکن رابطہ کمیٹی عاطف شمیم، سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے رکن ہاشم اعظم، ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزر سہیل خانزادہ اور دیگر ذمہ داران اورخواتین ارکان نے بھی شرکت کی ۔
٭٭٭٭٭