Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

موجودہ حکومت کے ظلم سے نجات کے لئے میرے پرچم تلے متحد ہوکرجدوجہد کریں۔الطاف حسین ۔


موجودہ حکومت کے ظلم سے نجات کے لئے میرے پرچم تلے متحد ہوکرجدوجہد کریں۔الطاف حسین ۔
 Posted on: 6/8/2024 1

موجودہ حکومت کے ظلم سے نجات کے لئے میرے پرچم تلے متحد ہوکرجدوجہد کریں۔الطاف حسین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


8جون2024
کراچی میں ڈکیتی کی وارداتوں میں معصوم نوجوانوں کے قتل کیبڑھتے ہوئیواقعات پر پیپلزپارٹی کی حکومت سندھ کی 
بیحسی ،کراچی اوراہل کراچی سے اس کی دشمنی کامنہ بولتاثبوت ہے۔ 
 کراچی کے نوجوانوں کوڈکیتی مزاحمت کے نام پرروزانہ دن دہاڑے قتل کیاجارہاہے،گھراجاڑے جارہے ہیں لیکن پیپلزپارٹی کی حکومت سندھ ،کراچی کے شہریوں کوجان ومال کاتحفظ فراہم کرنے کے بجائے بڑے پیمانے پربھتہ لینے، لوٹ مار اورکرپشن میں مصروف ہے۔
کراچی سے روزانہ ایک ارب روپے کابھتہ لیاجاتاہے اوریہ بھتہ حکومت سندھ اورتحفظ کیاداروں میں تقسیم کیاجاتاہے،یہ خود بھی کھاتے ہیں اور فوج اور دیگر طاقتوراداروں میں بھی بانٹتے ہیں اورجولوگ ان کی کرپشن ، لوٹ مار اور سرکاری بھتہ کے خلاف آوازاٹھاتے ہیں ان کو جبری لاپتہ کردیا جاتا ہے یاپھر انہیں جانی نقصان بھی پہنچایاجاتاہے۔
یہ کراچی میں مہاجرنوجوانوں ہی کو نہیں بلکہ اندرون سندھ میں جاگیرداروں اوروڈیروں کی لوٹ مارکے خلاف آوازاٹھانے والے سندھی صحافیوں ، یوٹیوبرزاورانسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے سماجی کارکنوں کو بھی لاپتہ  کراتے ہیں یا پھر انہیں قتل کروادیا جاتا ہے۔

اب اہل ِکراچی کوسوچناہوگاکہ وہ اسی طرح خاموش رہ کرروز روزمرتے رہیں گے یا متحد ہوکراس ظلم کے خلاف باہرنکلیں گے۔
اس ظلم وستم کیسلسلے کاایک ہی حل ہے کہ آپس میں اتحادکرکے اس کے خلاف اٹھا جائے اورظالم کاہاتھ روکاجائے۔
یادرکھئے کہ ظلم کے خلاف باہرآکراحتجاج کرنا خاموش رہ کرروز روز مارے جانے سے بہتر ہے۔
میں ،کراچی سمیت سندھ بھرکے تمام مظلوم عوام سے کہتاہوں کہ انہیں ظالموں کاہاتھ روکناہوگااورظالم ، کرپٹ اورلوٹ مارکرنے والے جاگیرداروں سے نجات حاصل کرنی ہوگی۔ 
کراچی ، حیدرآباد، سکھر،میرپورخاص ،نواب شاہ اوردیگرشہری علاقوں کیجومہاجرکسی لالچ یامفاد کی خاطر پیپلزپارٹی کاحصہ بنے ہوئے ہیں انہیں بھی سوچناچاہیے کہ وہ جس جماعت کاحصہ بنے ہیں وہ کراچی،سندھ کے شہری علاقوں کے ساتھ کیاکررہی ہے؟ کیا ایسی  جماعت کاساتھ دینا قوم کے مفاد میں ہے ؟ 
آپ کواگرقوم سے ہمدردی ہے توآپ کوالطاف حسین کے پرچم تلے متحد ہوناہوگااورموجودہ حکومت کے ظلم سے نجات کے لئے جدوجہد کرنی ہوگی۔
الطاف حسین



6/18/2024 5:27:17 AM