Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بنیادی حقوق سے محروم عوام کو کیا کبھی انصاف، عدالتوں سے ملاہے؟ الطاف حسین


بنیادی حقوق سے محروم عوام کو کیا کبھی انصاف، عدالتوں سے ملاہے؟ الطاف حسین
 Posted on: 5/30/2024

بنیادی حقوق سے محروم عوام کو کیا کبھی انصاف، عدالتوں سے ملاہے؟ الطاف حسین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 30،مئی2024ء  دنیا میں روز ِ ازل سے ظالم ومظلوم کے درمیان محاذآرائی رہی ہے۔ تاریخ یہ بتاتی ہےکہ ہر دورمیں اشرافیہ اورغیراشرافیہ موجود رہی ہے۔اشرافیہ کے رہن سہن کے طورطریقے الگ رہے ہیں یا یوں کہہ لیجئے کہ دوفیصد اشرافیہ کی طرز ِمعاشرت 98 فیصد غیراشرافیہ سے یکسر مختلف رہی ہے حتیٰ کہ شعبہء تعلیم کا ہی جائزہ لیاجائےتوآپ دنیا کو تو چھوڑیئے صرف اپنے پاکستان کا ہی جائزہ لیں تو آپ اس نتیجہ پر پہنچیں گے کہ 2 فیصد اشرافیہ کے تعلیم کےحصول کےتمام مدارس برطانوی یا امریکی طرزکےتعلیمی نصاب پر مبنی ہوتے ہیں جبکہ 98 فیصد عوام کیلئے اردو میڈیم کےمدارس ہوتے ہیں۔ پاکستان کی قومی زبان ''اردو'' کوقراردیاگیا جبکہ حقائق بلکہ تلخ حقائق یہ ہیں کہ موجودہ پاکستان کےکسی صوبے کی مادری زبان اردو نہیں ہے۔ملک کاتمام کا تمام دفتری اورحکومتی کام قومی زبان کے بجائے ''انگریزی'' زبان میں کیاجاتا ہے توپھر لازماً اشرافیہ اور اُس کی آنے والی نسلیں ہی ملک کا نظم ونسق چلاتی آئی ہیں اوروہی چلاتی رہیں گی۔ اس حقیقت سے ہر خاص وعام آگاہ ہےکہ 1947ء سے 2024ء تک اشرافیہ کی نسل درنسل اندرونی وبیرونی حکومتی معاملات چلاتی چلی آرہی ہیں ایسے ہی معاشروں میں دوطبقات جنم لیتے ہیں جن کیلئے ملک کے آئین اورلاء آف دی لینڈ کا اطلاق علیحدہ علیحدہ طریقےسےلاگوہوتاہے۔ اشرافیہ کیلئے عدالتوں کےدروازے رات دن کھلےرہتے ہیں جبکہ غیراشرافیہ کےلوگ انصاف کےحصول کیلئےسالہاسال عدالتوں کی شکل تک نہیں دیکھ پاتےہیں اورسالہاسال جیلوں میں زندگی گزارتےگزارتےیا تو بوڑھے ہوجاتے ہیں یا پھر دنیا ہی سےکوچ کرجاتےہیں۔اب ظلم وناانصافیوں کے خلاف غیراشرافیہ کے لوگ انصاف کےحصول کیلئےکہاں جائیں؟ پوری دنیا کی تاریخ میں بنیادی حقوق سےمحروم غریب عوام کو کیا کبھی انصاف ، عدالتوں سے ملاہے؟ دنیامیں قانون اورعدالتوں کےاحکامات سےماوراء طاقتوراشرافیہ سےنجات بنیادی حقوق سے محروم عوام نےکس کس طرح حاصل کی اور پاکستان میں مظلوم ومحروم عوام اپنے جائز حقوق کس طرح حاصل کرسکتے ہیں؟ اس کا جواب آپ معزز قارئین سے چاہتا ہوں۔ شکریہ  الطاف حسین


6/18/2024 5:26:11 AM