Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ کےمعروف صحافی نصراللہ گڈانی کاقتل قابل مذمت ہےالطاف حسین


سندھ کےمعروف صحافی نصراللہ گڈانی کاقتل قابل مذمت ہےالطاف حسین
 Posted on: 5/24/2024

سندھ کےمعروف صحافی نصراللہ گڈانی کاقتل قابل مذمت ہےالطاف حسین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
#JusticeForNasurullahGadani میں ،گزشتہ 46 برسوں سے پاکستان اور اس کے عوام پر مسلط فرسودہ جاگیردارانہ اوروڈیرانہ نظام کے خلاف عملی جدوجہد کررہا ہوں ۔ یہ جاگیرداروڈیرےکھلے عام سچائی بیان کرنے والےصحافی عزیزمیمن اور جان محمد مہر سمیت درجنوں صحافیوں کو قتل کریں،کسی کے گھرکی چادرچہاردیواری کا تقدس پامال کریں اور ماں ،بہن، بیٹی کی بے حرمتی کریں لیکن ان کرپٹ جاگیرداروں اوروڈیروں کو کسی عدالت سے ان کے ظلم وجبراور زیادتیوں کے خلاف سزا دینا توکجا ان پر کبھی مقدمہ تک نہیں چلایاگیا، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ تین روز قبل سندھ کے شہرمیرپورماتھیلو میں حق اور سچ کی آواز بلند کرنے والے سندھ کے ایک اورمعروف صحافی اور ویڈیولاگر نصراللہ گڈانی کو گولیاں مارکر شدید زخمی کردیا گیا تھا جوآج زخموں کی تاب نہ لاتےہوئے جاں بحق ہوگئے ۔ (اناللہ وانا الیہ راجعون)  مقامی جاگیرداروں اوروڈیروں نے نصراللہ گڈانی کواس لئے بہیمانہ طریقے سے قتل کروایاکیونکہ وہ تمام وڈیروں ، جاگیر داروں اورکرپٹ سیاستدانوں کی کرپشن پر کھل کر تنقید کیاکرتے تھے اور غریب سندھی عوام میں شعوری بیداری پھیلایاکرتے تھے۔نصراللہ گڈانی کا یہ عمل ظالم جاگیرداروں اوروڈیروں کو پسند نہیں آیا لہٰذا انہیں سفاکی سے راستے سے ہٹادیاگیاتاکہ دوسرے صحافیوں کو بھی خاموش کرادیاجائے۔ میں ،سندھ کےعوام سےاپیل کرتاہوں کہ وہ ظالم جاگیرداروں ، وڈیروں اورکرپٹ سیاستدانوں کے خلاف متحد ہوجائیں، سندھ بھرکے ہاری ،کسان ، مزدوراور مڈل کلاس سندھی عوام ان ظالم جاگیرداروں اوروڈیروں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں، غریب عوام کو انقلاب لاناہوگا ورنہ نصراللہ گڈانی کے ساتھ ہونے والے ظالمانہ سلوک کو دیکھ کر کوئی بھی صحافی ان کرپٹ عناصر کی کرپشن اورمظالم کو اجاگر کرنے کی جرات نہیں کرے گا۔  میں ،کرپٹ جاگیرداروں ، وڈیروں اور سیاستدانوں کے ہاتھوں سندھی صحافی نصراللہ گڈانی کے قتل کے گھناؤنے عمل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں ، نصراللہ گڈانی کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کرتا ہوں اور حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ نصراللہ گڈانی کےقتل کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے،قتل میں ملوث وڈیروں اوران کے کارندوں کوگرفتار کیاجائےاورمقتول کے اہل خانہ کی کفالت کی جائے ۔  الطاف حسین


6/18/2024 5:23:25 AM