Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ممتاز نوجوان کشمیری مزاحمتی شاعراحمدفرہادشاہ کی غیرقانونی گرفتاری اورانہیں گرفتارکرکے لاپتہ کئے جانے کی شدیدمذمت کرتا ہوں۔الطاف حسین


ممتاز نوجوان کشمیری مزاحمتی شاعراحمدفرہادشاہ کی غیرقانونی گرفتاری اورانہیں گرفتارکرکے لاپتہ کئے جانے کی شدیدمذمت کرتا ہوں۔الطاف حسین
 Posted on: 5/15/2024
ممتاز نوجوان کشمیری مزاحمتی شاعراحمدفرہادشاہ کی غیرقانونی گرفتاری اورانہیں گرفتارکرکے لاپتہ کئے جانے کی شدیدمذمت کرتا ہوں۔الطاف حسین
#ReleaseAhmedFarhad
میں ممتاز نوجوان کشمیری مزاحمتی شاعراحمدفرہادشاہ کی غیرقانونی گرفتاری اورانہیں گرفتارکرکے لاپتہ کئے جانے کی شدیدمذمت کرتا ہوں۔
۔
کوکل رات اسلام آباد میں ان کے گھرسے سرکاری ایجنسیوں کے اہلکاروں نے غیرقانونی طور پر حراست میں لیا۔اس غیرقانونی گرفتاری کے دوران سرکاری ایجنسیوں کے اہلکاروں نےگھر کے CCTV کے کیمرے توڑے اور وڈیوریکارڈنگ بھی اٹھاکرلے گئے۔نہ ان کےاہل خانہ کو بتایا جارہا ہےکہ احمدفرہاد کوکیوں اٹھایا گیا ہےاورنہ ہی پولیس ان کی رپورٹ درج کررہی ہے۔  احمد فرہاد ایک مزاحمتی شاعر ہیں اور اپنی شاعر ی کے ذریعے وہ حق اورسچ کی آوازبلند کرتے رہے ہیں اورظالم کوظالم کہتے رہے ہیں۔ احمد فرہاد کاجرم یہ ہے کہ انہوں نے ایک غیر ت مند کشمیری ہونے کے ناطے سوشل میڈیا پراپنی پوسٹ اور اپنے وڈیولاگز میں کشمیری عوام کے جائزحقوق کے لئے کشمیریوں کے احتجاج کی نہ صرف کھل کرحمایت کی بلکہ ان پر ڈھائے جانے والے مظالم کی بھرپور مذمت بھی کی۔ احمد فرہاد کی گرفتاری، مظلوم کشمیریوں کے حق میں اٹھنے والی آواز کودبانے کی مکروہ، گھناؤنی اور ظالمانہ کوشش ہے۔احمد فرہاد جبری گمشدگیوں کےخلاف صدا ئے احتجاج بلند کرتے ہیں ،آج انہیں جبری لاپتہ کردیاگیاہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔  میں مطالبہ کرتاہوں کہ احمدفرہاد شاہ کوفی الفوررہا کیاجائے اور ظالمانہ گرفتاریوں اورجبری گمشدگیوں کا یہ مذموم سلسلہ فی الفور بند کیا جائے۔


7/17/2024 6:09:58 PM