برطانوی عدالت سے ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی باعزت بریت سے پاکستان سمیت دنیابھرمیں ایم کیوایم کے کارکنان وعوام میں زبردست جوش وخروش
الطاف حسین کی بریت کی خبر دنیابھرمیں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی
پاکستان کے مختلف شہروں میںریلیاں ،آتشبازی، خوشی میں مٹھائیاں تقسیم ، ایک دوسرے کو گلے لگاکر مبارکباد۔پرجوش نعرے
قائدتحریک الطاف حسین کے حق میں نعرے ، ایم کیوایم کے اوورسیز یونٹوں میں بھی جشن ،تقاریب کاانعقاد،کیک کاٹے گئے
تاریخی فیصلے پر ایم کیوایم کی جانب سے پاکستان سمیت دنیابھر میں ''ہفتہ تشکر''جاری
لندن۔۔۔17، فروری2022ئ
برطانوی عدالت کی جانب سے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کو باعزت بری کئے جانے کے فیصلے سے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مقیم ایم کیوایم کے کارکنان وہمدرد عوام میں زبردست جوش وخروش دیکھنے میں آرہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی کراؤن پروسیکیوشن کی جانب سے جناب الطاف حسین پر
22 اگست 2016ء کوکراچی میں تقریر میں عوام کو دہشت گردی پر اکسانے کے الزامات تھے ، برطانیہ کی عدالت میں31جنوری2022ء سے روزانہ کی بنیاد پر 15 فروری 2022ء تک جاری رہنے والی سماعت کے بعدمعزز جیوری نے اپنافیصلہ سناتے ہوئے جناب الطاف حسین کوان الزامات سے باعزت بری کردیا۔
قبل ازیں تقریباً تین ہفتوں تک جاری رہنے والی سماعت کے دوران دنیا بھرمیں ایم کیوایم کے کارکنان وہمدردعوام کی جانب سے دعائیہ تقریبات، وظائف اور انفرادی طورپردعاؤں ، صدقات ، پرندوں کودانہ ڈالنے اورپرندوں کو آزاد کرنے اوربزرگان دین کے مزارات پر حاضری کاسلسلہ جاری رہا حتیٰ کے معصوم بچے بچیوںاوربزرگوںکی جانب سے بھی جناب الطاف حسین کی بریت کی دعاؤںکے حوالے سے تصاویر اوروڈیوزسوشل میڈیاپر وائرل ہوتی رہیںاورجناب الطاف حسین کے چاہنے والے اپنے اپنے انداز میں قائد تحریک جناب الطاف حسین سے اپنی والہانہ عقیدت واحترام کااظہارکرتے رہے۔
منگل کوعدالت کی جانب سے جناب الطاف حسین کی بریت کی خبرپاکستان سمیت دنیابھرمیں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی پاکستان بھرمیں بالخصوص کراچی،حیدرآباد، نوابشاہ ، ٹنڈوالہ یار، میرپورخاص، ٹنڈوجام ،سکھر، سانگھڑ،عمرکوٹ، سامارو اور دیگر شہروں
میں ایم کیوایم کے کارکنان نے چھوٹی بڑی ریلیوں کا انعقادکیا، خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کیں ، ایک دوسرے کو گلے لگاکر مبارکباد پیش کی اور جناب الطاف حسین کے حق میں نعرے لگائے۔ اس موقع پر انتہائی جذباتی اوررقت انگیز مناظر دیکھنے میں آئے ،کارکنان شدت جذبات سے بے قابو ہوکرخوشی میں پھوٹ پھوٹ کرروتے رہے اور ایک دوسرے کومبارکباد دیتے رہے ۔ سندھ کے بیشتر شہروںمیں جناب الطاف حسین کی باعزت بریت کی خوشی میں آتش بازی بھی کی گئی ۔
پاکستان کی طرح ایم کیوایم کے اوورسیز یونٹوں میں بھی جشن کاسماں دیکھنے میں آیا، ایم کیوایم برطانیہ، امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا، ساؤتھ افریقہ، بیلجئم، جرمنی،پرتگال، خلیجی ممالک اوردیگر اوورسیز یونٹوں میںمقیم ایم کیوایم کے کارکنان نے برطانیہ کی عدالت سے جناب الطاف حسین کی باعزت بریت کی خوشی میں دعائیہ تقاریب کااہتمام کیا، ریلیاں نکالیں ، مٹھائیاں تقسیم کیں اور ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔ اس تاریخی فیصلے پر اظہارتشکر کے سلسلے میں ایم کیوایم کی جانب سے پاکستان سمیت دنیابھر میں ''ہفتہ تشکر''منانے کااعلان کیاگیاہے ۔
٭٭٭٭٭