Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

محترمہ سائرہ بیگم کے سوئم کے سلسلے میں عزیزآباد میں ان کی رہائش گاہ پر قرآن خوانی کا اجتماع ۔ مرحومہ کوزبردست خراج عقید ت پیش کیاگیا


  محترمہ سائرہ بیگم کے سوئم کے سلسلے میں عزیزآباد میں ان کی رہائش گاہ پر قرآن خوانی کا اجتماع ۔ مرحومہ کوزبردست خراج عقید ت پیش کیاگیا
 Posted on: 8/22/2021


 محترمہ سائرہ بیگم کے سوئم کے سلسلے میں عزیزآباد میں ان کی رہائش گاہ پر قرآن خوانی کا اجتماع ۔ مرحومہ کوزبردست خراج عقید ت پیش کیاگیا
قرآن خوانی میں محترمہ سائرہ بیگم کے عزیزواقربا، وفاپرست کارکنوں ، ہمدردوںاور مختلف علاقوں کے عوام کی بڑی تعداد میں شرکت 
وفاپرست کارکنوں اور ہمدردوں نے پاپوش نگرقبرستان میں محترمہ سائرہ بیگم کی قبرپرپھول چڑھائے اورفاتحہ خوانی کی

لندن  …  22  اگست  2021ئ
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی بڑی ہمشیرہ محترمہ سائرہ بیگم ( آپا بی ) کے سوئم کے سلسلے میں آج عزیزآباد میں ان کی رہائش گاہ پر قرآن خوانی کا اجتماع منعقد کیاگیا۔ قرآن خوانی میں محترمہ سائرہ بیگم کے عزیزواقربائ، ایم کیوایم کے وفاپرست کارکنوں، ہمدردوںاورشہر کے مختلف علاقوں سے آنے والے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔قرآن خوانی کے بعدمحترمہ سائرہ بیگم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اورمرحومہ کوزبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ 
محترمہ سائرہ بیگم کوپاپوش نگرقبرستان میں ان کے والد نذیرحسین مرحوم اوروالدہ محترمہ خورشید بیگم کے پہلو میں سپردخاک کیاگیا ہے۔ آج بڑی تعدادمیں وفاپرست کارکنوں اور ہمدردوں نے پاپوش نگرقبرستان میں محترمہ سائرہ بیگم کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔انہوںنے جناب الطاف حسین کے والد اور والدہ کی قبروںپر بھی پھول چڑھائے اورفاتحہ خوانی کی ۔ واضح رہے کہ محترمہ سائرہ بیگم کئی روز کی علالت کے باعث ہفتہ کوانتقال کرگئی تھیں۔ 

٭٭٭٭٭

















9/25/2021 9:28:16 PM