Live:65th Birthday Celebration of Founder & Leader, Father of the Nation
Altaf Hussain Bhai 21st October 2018
ایم کیوایم کینیڈاکے زیراہتمام بانی وقائدالطاف حسین کی 65ویں سالگرہ منائی گئی، ٹورانٹواوردیگر شہروں
میں اجتماعات کا انعقاد
مرکزی پروگرام ٹورانٹو ویسٹ میں منعقد ہوا، بابائے مہاجر قوم اور قائد تحریک الطاف حسین کا خطاب،
کنوینر ڈاکٹر ندیم احسان ، سینٹرل ایگزیکیٹو کمیٹی کے ارکان آصف قاضی ،شاہد رضا اوردیگرذمہ داروں کاخطاب
سالگرہ کا رسمی کیک کاٹا گیا، تنظیمی ترانوں پر وفا پرستوں کا رقض، تجدید عہد وفا
ٹورانٹو ۔۔۔24اکتوبر 2018
ایم کیوایم کینیڈاکے زیراہتمام ایم کیوایم کے بانی و قائد اور بابائے مہاجر قوم الطاف حسین کی 65ویں سالگرہ منائی گئی ۔ ٹورانٹو ایسٹ،ویسٹ اور کیلگری میں بھی شاندار اندازوں میں اجتماعات منعقدکرکے کارکنوں نے اپنے قائد سے محبت کا ثبوت دیا ان تقاریب کا مرکزی پروگرام ٹورنٹو میں منعقد ہوا۔ رابطہ کمیٹی کے کنوینرڈاکٹر ندیم احسان کے علاوہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن و سینٹرل آرگنائزر ایم کیو ایم کینیڈا آصف قاضی اورسی ای سی کے رکن شاہد رضا خان نے بھی شرکت کی۔ پروگرامز کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ٹورانٹو میں منعقد ہونے والے پروگرام میں قائد تحریک الطاف حسین نے بذریعہ فون خطاب کیا اور اپنے چاہنے والوں کی بے پناہ محبتوں پر انہیں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے پاکستان کے حالات پرمختصر روشنی ڈالتے ہوئے تمام وفاپرستوں کو اپنے ذمہ داران کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے اور حالات پر کڑی نظر رکھنے کی تلقین کی۔ اس موقع پر کنوینر رابطہ کمیٹی ڈاکٹر ندیم احسان نے ہال میں موجود لوگوں کو قائد تحریک الطاف حسین کی 65ویں سالگرہ کی مبارکباد دی اور اپنے قائد و رہبر کی زندگی و سلامتی کیلئے دعائیہ کلمات ادا کئے۔انہوں نے ملکی سیاست اور سندھ میں منعقد ہونے والے ضمنی انتخابات پر روشنی ڈالتے ہوئے موجودہ حالات میں سندھ خصوصاً کراچی میں موجود تمام وفا پرستوں کی اپنے قائد کے ساتھ محبت اور وفاپرستوں کو سلام پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں کٹھ پتلی بننے والوں کو نہ تو بانیان پاکستان کی اولادیں معاف کریں گی اور نہ ہی تاریخ لیکن پاکستان میں موجود کروڑوں وفا پرست جو اصل میں ہمارا اثاثہ ہیں ہمیں ان پر ناز ہے ہمارے قائد کو ان پر ناز ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ یہ کارکنان ہی ہماری تحریک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور قائد تحریک ہمیشہ سے ہی ان کو اپنا بازو سمجھتے ہیں ۔سینٹرل آرگنائز ر آصف قاضی نے اس موقع پراپنے خطاب میں کہا کہ الطاف حسین کسی ایک شخصیت کا نام نہیں بلکہ ایک عہد کا نام ہے اور ہمیں فخر ہے کہ ہم ایک ایسے قائدکے کارکن ہیں جنہوں نے کبھی بھی اصولوں پر سودا نہ کیا ،تاریخ گواہ ہے کہ میرے قائد نے جو کہا وہ کر دکھایا۔ انہوں نے کہا کہ بابائے مہاجر قوم کی ملک و مظلوم قوم کیلئے پیش کی جانے والی قربانیاں ان گنت ہیں جس پرہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے قائد تحریک اور پنڈال میں موجود لوگوں کو بابائے مہاجر قوم کی 65ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور ان کیلئے دعائیہ کلمات ادا کئے۔ سی ای سی کے رکن شاہد رضا خان نے بھی اپنی تقریر میں بابائے مہاجر قوم کی زندگی کے وہ لمحات جسے انہوں نے پاکستان کی مظلوم قوم کی خدمت میں گزارا انہیں خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے موجودہ حالات میں دنیا بھر میں پھیلے ہوئے کروڑوں وفا پرستوں کو تحریک کے ساتھ جڑے رہنے اور جوانمردی کے ساتھ ڈٹے رہنے پر خراج تحسین پیش کیا اور قائد تحریک کو 65ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ ٹورانٹو ویسٹ میں منعقد ہونے والے عوامی پروگرام میں شہر مسزساگاہ کے سوک الیکشن میں میئر کیلئے کھڑے ہونے والے پاکستانی نژاد سید قنبر رضوی نے بھی خصوصی شرکت کی جبکہ کیلگری شہر میں پختون کونسل کینیڈا کے ذمہ دار عمیرخان نے خصوصی شرکت کی۔ کیلگری شہر میں ایم کیو ایم کینیڈا کے جوائنٹ سنٹر آرگنائزر مسعود الحسن نے اپنی بات چیت میں بابائے مہاجر قوم الطاف حسین کو اور ہال میں موجود لوگوں کو قائد تحریک کی 65ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے قائد تحریک پر لگائی جانے والی پابندیوں کو فی الفور ختم کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ایم کیو ایم کو بھی دوسری پارٹیوں کی طرح اعتماد میں لے کر قومی دھارے میں شامل کیا جائے۔ ٹورانٹو ایسٹ، ویسٹ اور کیلگری میں قائد تحریک الطاف حسین کی 65ویں
سالگرہ کا کیکٹ کاٹا گیا تمام مہمانوں نے الطاف حسین اور ہال میں موجود دوستوں کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور ایم کیو ایم کے ترانوں پر بھنگڑے ڈالے اور تجدید عہد وفا بھی کیا گیا مہمانوں کی تواضع کیلئے انواع و اقسام کے پاکستانی روایتی کھانے پیش کئے گئے۔