اپنے پرعزم اور وفاپرست کامریڈز کے لئے قائدتحریک الطاف حسین کاخصوصی تحفہ
مورخہ 6 اپریل 2018ء
1971ء میں کراچی کاایک نوجوان طالبعلم۔۔۔ ایک نوجوان سپاہی جس کانام الطا ف حسین ہے، جووطن کے دفاع کے لئے فوج کی 57بلوچ رجمنٹ میں رنگروٹ کی حیثیت سے بھرتی ہوا۔ اس کاسپاہی نمبر2542671 تھا۔ اس نے وطن کے سپاہی کی حیثیت سے ہر طرح سے ملک کی خدمت کی ۔۔۔جب اس نے مظلوموں کے حقوق کی تحریک شروع کی اوراپنے ساتھیوں کواپنے مقصد کے لئے عزم وحوصلے کے ساتھ کام کرنے کا درس دیاتووہ خودبھی ہرقسم کے حالات میں عزم وہمت کی مثال بن گیا۔۔۔وہ نوجوان ۔۔۔ وہ قائد الطاف حسین آج 47 سال بعد بھی اپنے ساتھیوں کے لئے عزم وحوصلے کی ایک مثال ہے ۔۔۔47سال پہلے اس کاجوعزم تھا وہ تمام ترمصائب ومشکلات اورجبروستم کے باوجود آج بھی جوان ہے ۔
آج بھی منزلوں پر لگی ہے نظر
دل میں رکھتے ہیں عزم سفرآج بھی
دل شکستہ نہ سمجھے زمانہ ہمیں
اپنی ہمت ہے سینہ سپر آج بھی
اس خوبصورت تحفہ کودیکھنے کے بعد اپنے تبصرے ،تجزیے اورخیالات سے ضرورآگاہ کیجئے ، ہم آپ کے تبصرے وخیالات کاخیرمقدم کریں گے۔
شکریہ
جاری کردہ
شعبہ اطلاعات
ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن
MQM International Secretariat, London
54 - 58, First Floor, Elizabeth House, High Street
Edgware, Middlesex, HA8 7EJ, United Kingdom
Phone: ++44 20 890 57300
Fax: ++44 20 8952 9282