Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
’’جائیں تو جائیں کہاں ‘‘
Posted on: 4/16/2014
Views:
2287
9اپریل 2014ء
’’جائیں تو جائیں کہاں ‘‘
’’جائیں تو جائیں کہاں‘‘۔’’سمجھے گا کون یہاں‘‘ قارئین کرام یہ ایک مشہور گانے کا مطلع ہے بظاہر تو دو مصرعوں سے مل کے اس شعر نے جنم لیا ہے ۔۔۔ لیکن غور کیا جائے تو اس میں جو سوال کیا گیا ہے ’’ جائیں تو جائیں کہاں سمجھے گا کون یہاں ‘‘اس کی اتنی وسیع گہرائی ہے کہ اس آبدوز کا میٹر زیر و کر کے اس گہرائی کی وسعت کے مطابق چکر لگایا جائے تو جیسے جیسے چکر لگتا جائے گا تو یہ مطلع کس چیز پر صادق آتا ہے۔
ایک گھرانہ ہے۔۔۔ میاں بیوی ہیں۔۔۔ جوان بیٹیاں ہیں۔۔۔ کسمپرسی کی زندگی ہے۔
۔۔۔ کھانے کو کچھ نہیں ۔۔۔ پینے کیلئے بھی کچھ نہیں ۔۔۔ رہنے کیلئے پختہ چھت نہیں ہے ۔۔۔ اس لئے نہیں ہے کہ مجبور ہیں ۔۔۔ دنیا بھر کی چیز یں ہیں۔۔۔ مگر پہنچ سے کوسوں دور ہیں۔۔۔کیونکہ روز گار نہیں ۔۔۔ زریعہ معاش نہیں ۔۔۔ جیءں تو کیسے ، آخر کہاں جائیں ۔۔۔ اسی طرح کی ان گنت سوچیں ہوں بہت ساری اور دل بیٹھا جائے کہ کیا ہوگا ۔۔۔کیسے ہوگا ۔۔۔اسی سوچ میں بیماری نے آگن میں ڈیر ے ڈال لئے ہوں ۔۔۔ جب پر آشوب دور ہو کسی کی جان ومال کا تحفظ بھی نہ ہو ۔۔۔ قانون کی پاسداری بھی نہ ہو ۔۔۔چو ر اچکو ں کا راج ہو ۔۔۔ ان کو پکڑنے والا کوئی نہ ہو۔۔۔تو ایسے میں یقیناًانسان یہ سوچتا ہے کہ چلو بچوں اور بچیوں کیلئے کل کی خوراک وزندگی کیلئے کچھ پیسہ وغیرہ جمع کر کے رکھ دو تاکہ حسب ضرور ت نکالا جاسکے یوں قیمتی چیزیں محفوظ کرلی جائیں تاکہ آئے دن ہونے والی چوری چکاری سے محفوظ رہے ۔۔۔ زندگی بھر کی جمع شدہ پونجی ،مکانات کے کاغذات پرائیوٹ لاکر یا مستند بینک میں رکھوا دوں تاکہ بچی کیلئے قطرہ قطرہ جہیز جمع کیا جاسکے ۔۔۔ خوشی خوشی نیک رشتہ آیا ۔یوں رشتہ بھی طے ہوگیا ۔۔۔اب شادی کی تیاری شروع کردی جاتی ہے۔۔۔ دعوت نامہ بھی چھپ کر آگئے ۔۔۔ اب خیال آیا کہ لاؤجو کچھ بھی چھو ٹا موٹا سونے چاندی کاسامان جمع ہوا اس کوملا کر بری، مہندی ، بارات اور ولیمہ کیلئے کچھ سامان کرلیا جائے ۔۔۔مگر جو کچھ گھر میں ہے یہ تو کم پڑے گا ۔۔۔ارے سنتے ہو رضیہ کے ابا۔۔۔!اگر سامان کم پڑے گا تو فکر کی بات نہیں میرے ہار اور جھمکے بھی تو ہیں۔۔۔ اب میں اس بڑھاپے میں کیا کروں گی۔۔۔ وہ بھی نکال لوں گی اور اچھا سا سیٹ بنا کر اپنی پیاری سی بیٹی کو دلہن بنا کر ساتھ خیر یت کہ رخصت کردونگی ۔۔۔رات بھر ہم اور رضیہ کے ابالسٹ بناتے رہے کہ کیا کیا بنا نا ہے ۔۔۔کس کس کیلئے۔ بیٹی کیلئے تو سونے کے زیورات کا کرنا ہے۔۔۔ جو پیسے جمع کئے ہوئے ہیں اس کے کپڑے وغیرہ کتنے بنانے ہیں ۔۔۔منصوبہ بندی کرتے کرتے صبح ہوگئی۔۔۔ اور پھر سوگئے یہ سوچ کے کہ باقی اٹھنے کے بعد کر لیں گے ۔۔۔ خوشی خوشی سونے کے بعد جب بیدارہوئی تورضیہ کی اماں نے جلدی جلدی آوازیں لگاکے اٹھانا شروع کر دیا کہ ارے رضیہ کے ابا اٹھو دیر ہورہی ہے ۔۔۔ میں ناشتہ بھی بنا کر لے آئی۔۔۔ رضیہ کے ابا اٹھو ہاتھ منہ دھویا ناشتہ کیا جلد ی جلدی۔۔۔ پھر ہزاروں خوشیاں اور ان گنت خیالات ذہن میں لئے بینک کی طر ف تیز تیز قدم بڑھانے شروع کر دیئے ۔۔۔ جیسے جیسے بینک قریب آتا گیا دل کی دھڑ کن بھی تیز ہوتی گئی کچھ دیر کے بعد جیسے ہی بینگ میں داخل ہوئے تو ایکدم سکتہ طاری ہوگیا ۔۔۔ عجیب صورتحا ل تھی۔۔۔ معلوم ہوا کہ ڈاکو لاکر توڑ کر ایک ایک چیز نکال کر لئے گئے ۔۔۔ آنکھوں اور کانوں کو بالکل یقین نہیںآرہا تھا ۔۔۔ سب کچھ لٹ چکا تھا ۔۔۔زمین پیر وں تلے کھسکتی محسوس ہورہی تھی۔۔۔ ارے اب کیا ہوگا ۔۔۔ کیسے ہوگا ۔۔۔ بد حواسی کی کیفیت طاری ہوگئی ۔۔۔ ارے رضیہ کی اماں۔۔۔ ارے رضیہ کی اماں ہوش میں آؤ ۔ ارے دیکھو اور لوگوں کا سامان بھی ڈاکو لے گئے ہیں صرف ہمارا ہی نہیں گیا سامان ۔۔۔ ارے رضیہ کی اماں سنبھالواپنے آپ کو اللہ بہتر کر ے گا ۔۔۔ آخر کار خود بھی زار و قطار رونا شروع کر دیا آنکھو ں سے آنسواور سسکیوں کے ساتھ واپس گھر کی طرف لوٹے اور یہ سوچتے رہے کہ گھر میں بھی سامان محفوظ نہیں ۔۔۔حفاظت کیلئے بینک میں رکھوا یا ۔۔۔یہاں بھی محفوظ نہیں تو۔۔۔ جائیں تو جائیں کہاں؟
سمجھے گا کون یہاں
درد بھرے دل کی زباں
مایوسیوں کا مجمع ہے دل میں
کیا رہ گیا ہے اس زندگی میں
جائیں تو جائیں کہاں
حقائق کی ترجمانی کرتے ہوئے ارشد حسین کے قلم سے ۔
ايم ڪيو ايم رابطا ڪميٽي جي ميمبرن جي بابائي اردو مولوي عبدالحق مرحوم ج
...
16 Aug 2016
ٽريفڪ حادثي ۾ ظهور نيازي جي پٽ جي وفات تي قائد تحريڪ جناب الطاف حسين ج
...
16 Aug 2016
بابائي اردو مولوي عبدالحق مرحوم جي 55 هين ورسي جي موقعي تي ايم ڪيو ايم
...
16 Aug 2016
قانون نافذ ڪرڻ وارا ادارا ايم ڪيو ايم جي ڪنهن ڪارڪن کي گرفتار ڪن ته ان
...
16 Aug 2016
پي ايس 127 جي ننڍي چونڊ ۾ وسيم احمد ايم ڪيو ايم جا اميدوار هوندا. ايم
...
15 Aug 2016
ايم ڪيو ايم رابطا ڪميٽي جي ميمبرن اظهار احمد خان ۽ اسلم آفريدي جميعت ع
...
15 Aug 2016
يوم آزادي جي موقعي تي ڪراچي ۾ اسٽريٽ ڪرائيم، لٽ مار ۽ عورتن سان ڇيڙ ڇا
...
15 Aug 2016
ايم ڪيو ايم جي طرفان طيب حسين حيدرآباد جا ميئر ۽ سهيل مشهدي ڊپٽي ميئر
...
15 Aug 2016
ايم ڪيو ايم رابطا ڪميٽي جي طرفان رينجر ، پوليس ۽ ساده لباس ۾ ملبوس اهل
...
13 Aug 2016
ڪنوينر نديم نصرت جي صدارت ۾ ايم ڪيو ايم رابطا ڪميٽي جو اجلاس
...
13 Aug 2016
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us