Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

17ستمبر۔۔۔ عظیم قائد کاجنم دن ( تحریر :۔ نعیم زئی )

 Posted on: 9/17/2013   Views:2486
قائد تحریک الطاف حسین بھائی کی 60ویں سالگرہ کی مناسبت سے تحریر کیا گیا خصوصی مضمون۔

17ستمبر۔۔۔ عظیم قائد کاجنم دن

 تحریر :۔ نعیم زئی 

اﷲتعالی نے دنیا میں جس قد ر انسان پیداکئے ہیں ان سب کو مختلف خضوصیات سے نواز ا ہے اور یہی خضوصیات لوگوں کو عظیم اور بڑا بناتی ہیں جس قدر کسی بھی انسان میں عمدہ اور اعلی خضوصیات ہوگی اسی قدر وہ دنیا میں عظیم اور عزیر تر ہوگا حضرات انبیاء کی سب سے بڑی دنیاوی خوبی اخلاق عالیہ تھی اور یہی حال دوسرے انسانوں کا ہے ۔تاریخ انہیں ہی یاد رکھتی ہے جن سے دوسرے انسانوں کوزیادہ فیض حاصل ہو تا ہے اور 17ستمبر بھی ایک ایساہی عظیم شخصیت ومثالی قائد کا جنم دن ہے 17ستمبر وہ مبارک دن ہے جس روز اﷲتعالی نے پاکستان کی مظلوم ومحکوم عوام کو ظلم وناانصافی سے نجات دلوانے کیلئے محترم نذیر حسین کے گھر ایک ایسا بچہ کی ولایت فرمائیں جس نے ظالم معاشرے میں حق و انصاف کی بنیاد رکھی اور آج بھی ظلم و نا انصافی کے خاتمے کیلئے آواز حق بلند کئے ہوئے جو کم عمری میں ہی اپنے حسن کردار ،اخلاق، جرات، محنت اور استقامت کے ذریعے پاکستان کی مظلوم و محکوم عوام کے عظیم قائد کے طور پر نمودار ہوئے آپ کا خلوص ،اعلی صداقت ، دیانتداری اور کردار کی پختگی انسانی حقوق کی جدوجہد ،کمزوریوں اور محرومیوں کا شکار بنائے جانے والے لوگوں سے انکی دل سوزی کرنا اور ان کی میانہ روی اور توازن ایسی خصوصیات تھیں ۔جنہوں نے انہیں موجودہ دور میں سب سے بڑا عظیم شخض اور مظلوم و محکوم عوام کا قائد بنادیا اور آج بھی وہ عظیم شخض دیار غیر میں رہنے کے باوجو د پاکستان کی مظلو م و محکوم عوام کو اس کے جائز حقوق دلوانے کی جدوجہد میں مصروف عمل ہے وہ عظیم قائد متحد ہ قومی موومنٹ کے بانی و قائد محترم جناب الطاف حسین ہے قائدتحریک محترم جناب الطاف حسین پاکستان کی وہ واحد شخضیت ہے جہنوں نے پاکستان میں رائج فرسودہ سیاسی نظام اور ملک پر طاقت اور دولت کے ذریعے قابض مرآعاتی عافتہ طبقہ کی حکمرانی کے خلاف پاکستان کی مظلوم عوام کو ایک پر چم تلے جمع کیا اور اس فرسودہ سیاسی نظام کی بنیاد ہلکر رکھ دی قائد تحریک الطاف حسین ہمیشہ اختیار و اقتدار حاصل ہونے کے باوجود اسباب پر نہیں بلکہ ہمیشہ الاسباب پر نظر رکھتے ہو ئے کام کیا اور ملک کی غریب و مظلوم عوام کی حقیقی معنوں میں رہنمائی فرمائیں قائد تحریک الطاف حسین نے راہ حق پر ہمیشہ بے سروسامانی کے عالم میں محض خدا کے بھروسہ پر باطل قوتوں سے جنگ لڑی اور جیتی جب بھی باطل قوتوں نے اپنی طاقت کے بل پر انہیں حق کی راہ سے ہٹنانا چاہا تو وہ اپنے نا پاک عزائم میں کامیاب نہ ھو سکے اور وہ ملک پر اپنی حکمرانی قائم رکھنے کیلئے ریاستی اور اپنے وسائل و ذرائع سمیت اپنی قوت بازو پر بھروسہ کرنے والے عناصروں کو ناکامی اور خد اکے بھروسے آواز حق کرنے والے قائد تحریک الطاف حسین کو ہر میدان میں کامیابی نصیب ہوئی قائد تحریک الطاف حسین ملک کی غریب و مظلوم عوام کو اس کے جائزحقوق کی فراہمی کا بیڑہ اٹھایا ہوا ہے یہی وجہ ہے کہ ایم کیوایم نے ہمیشہ ملک وقوم کے مفادات کے خاطر غریب طبقے کے پڑھے لکھے سمجھدار افراد کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کئے ملک کی تاریخ میں پہلی بار اس تنظیم نے غریب  گھروں میں رہنے والے باصلاحیت نوجوانوں کو بڑے بڑے عہدے دیئے گئے قائد تحریک الطاف حسین نے کھبی بھی الیکشن نہیں لڑاگویا وہ ایسے بے مثال منصف ہے جس نے مظلوموں کو حق دلوانے میں شب روز جدوجہد کی اور جب حق ہاتھ میں آگیا تو انہوں نے اپنے ہاتھ میں محفوظ رکھ کر قطرہ قطرہ نہیں دیا بلکہ اس ملک کی مظلوم عوام کے حوالے کردیا کہ اسے جس طرح چاہواستعمال کرو یہ تمہارا حق ہے قائد تحریک الطاف حسین کے عظیم قائدہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ آج تک اقتدار میں ایم کیو ایم جب بھی حکومت کا حصہ بنی تو قائد تحریک الطاف حسین کے خاندان کا کوئی بھی فرد آج تک وزارت میں حصہ دار نہیں بنا اور ایم کیوایم میں وزارت رشتوں کی بدولت نہیں بلکہ سچائی ،دیانت داری اور خدمت انسانیت کے جذبے سے سرشار افراد کو دی جاتی ہیں بلاشبہ قائد تحریک الطاف حسین ایک عظیم قائد ہے اور انکا مظلوم قوم پر احسان عظیم ہے کہ انہیں نے کسی عہد ے ،کسی نام کی تمنانہیں وہ صرف مظلوم و کمزور کی آواز بن کر اس ملک میں ظلم و ناانصافی کا خاتمہ کرنا چاہتے ہے اس لئے خدانے انہیں چند سالوں میں وہ مقام عطاء کیا جو نسلیں گزرنے کے بعد بھی مشکل سے حاصل ہوتا اور آج بھی یہ عظیم قائد اسی جد وجہد میں مصروف عمل ہے کہ پاکستان کی عوام جو بے پناہ خداداد صلاحیتوں کی مالک ہیں انہیں ایوانوں تک پہنچاکر ملک میں خوشحالی کیلئے راہ ہموار کی جائے اور عوام کو معاشرے میں باعزت مقام حاصل ہو وہ عزت جو چند طبقات تک محدود ہے ۔