Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

فروری مزدوروں کی بقاء کا دن .....تحریر : نفیس فاطمہ

 Posted on: 2/28/2015   Views:2975
تحریر : نفیس فاطمہ روزنامہ: نوائے وقت کائنات کی ہر شے کسی نہ کسی مقصد کے لیے محنت کرتی نظر آتی ہے۔ دنیا کی کامیابی کا راز محنت میں پوشیدہ ہے۔ محنت کرنے والے مزدور جو معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں لیکن محنت کرنے والے مزدوروں کی پریشانیاں اور ان کی مشکلات کو کسی نے بھی کبھی درخوئے اعتنا نہیں سمجھا۔ لیکن ان مشکلات اور مسائل کو درد مندی اور حساس دن اگر کسی نے محسوس کیے تو وہ قائدِ تحریک الطاف حسین ہیں جنہوں نے مزدوروں کے مسائل کے حل کے لیے اور ان کی مشکلوں اور پریشانیوں کو کم کرنے کے لیے 28فروری 1987ء کو لیبر ونگ ایم کیو ایم کے قیام کا اعلان کیا۔ اس دن مزدوروں کے چہرے خوشی سے دمک رہے تھے۔ انہیں صاف نظر آرہا تھا کہ ان کے مسائل کا حل ان کی محنت کا صلہ اور ان کے خاندانوں کو تحفظ دینے کے لیے اب تک قابلِ یقین اور قابلِ احترام ادارہ ایم کیو ایم لیبر ونگ کی صورت میں موجود ہے۔ لیبر ونگ کے قیام سے نہ صرف یہ کہ مزدوروں کے مسائل کا حل ملا بلکہ ان اداروں میں جہاں وہ محنت کی روزی کماتے تھے ان اداروں کے مالکان کے ظلم و ستم سے بھی تحفظ ملا۔
قائدِ تحریک نے ہمیشہ لیبر ونگ کے حوالے میں محنت، لگن اور رزقِ حلال کی کمائی کا درس دیا اور ہمیشہ اس قول کی حمایت کی کہ مزدوروں کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے ان کی اجرت مل جانا چاہیے۔ تاریخ میں محنت کی بدولت کانامے انجام دینے والوں کے نام ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔ محنت کے ذریعے معمولی سے معمولی انسان بھی اوجِ کمال تک پہنچ سکتا ہے۔ دنیا میں عظیم انسانوں کی سوانح عمریاں اس بات کی گواہ ہیں کہ جن لوگوں نے محنت، سچائی اور جہدِ مسلسل کو اپنا شعار بنایا وہ ترقی کے آسمان پر فائز ہوئے۔ یہ ہی سبق ہمیشہ قائدِ تحریک نے لیبر ونگ کے پلیٹ فارم سے دیا جس کی وجہ سے ایم کیو ایم لیبر ونگ نے دن دگنی رات چوگنی ترقی کی اور آج ملک کے تمام اداروں میں ایم کیوایم لیبر ونگ کے یونٹ بڑی جانفشانی سے کام کررہے ہیں اور نہ صرف مزدوروں کے مسائل حل کررہے ہیں بلکہ حق پرستی کی راہ پر چل کر حق دار کو حق دلوارہے ہیں۔ مزدور کی یونین کسی بھی ادارے میں ہو وہ مزدوروں کے حقوق کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ ایم کیوایم لیبر ونگ کے قیام کو 28سال ہوئے، ان 28سال میں قائدِ تحریک کی ہدایت اور رہنمائی بھی ساتھ ساتھ ہیں۔ پہلے اکثر اداروں میں مزدوروں کو کوئی تحفظ نہیں تھا وہ نہ صرف یہ کہ جبری ریٹائیرمنٹ کا شکار ہوتے تھے بلکہ دورانِ ملازمت معمولی باتوں پر ان کی تنخواہ کاٹ لی جاتی تھی۔ ایم کیو ایم لیبر ونگ نے اس نظام کے خلاف آواز اٹھائی اور آج ملک کے گوشے گوشے میں یہ پیغام پھیل چکا ہے۔ آج لیبر ونگ مزدوروں کے مسائل حل کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے اور آج خراب اور نامنصفانہ نظام کے سامنے دیوار بن کر حائل ہے۔خدا ایم کیو ایم لیبر ڈویثرن کو مزید مستحکم اور مضبوط بنائے تاکہ مزدوروں کے مسائل حل ہوتے رہیں۔