Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
لیبر ڈویثرن کا قیام استحصالی نظام کا خاتمہ... تحریر : صاعقہ ناز
Posted on: 2/28/2015
Views:
2041
تحریر : صاعقہ ناز
روزنامہ: جنگ
جب معاشرے میں معاشی، معاشعرتی، سماجی، سیاسی، مذہبی اور نسلی ناانصافیاں عروج پر پہنچ جائیں اور یہ ناانصافیاں ایک مخصوص طبقے کے ساتھ کی جائیں ایسے میں جنم لینے والی تحریکیں کامیابی کا سفر جاری رکھنے کے لیے آگ اور خون کے دریا پار کرتی ہیں ایسا ہی کٹھن اور پر آزمائش سفر جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم نے طے کیا جو آج تک جاری ہے آج مظلوم و محکوم طبقہ اپنے مسائل کے حل کے لیے الطاف حسین اور ان کے رفقا کو رحمتِ خداوندی سمجھ کر ان کے ساتھ قدم بہ قدم اپنے سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔ راستے دشوار و کٹھن ضرور ہیں لیکن الطاف حسین کے درس نے، ان کی بے لوث خدمات نے اس محروم و محکوم طبقے کو ایک ایسے انقلاب کی نوید دی ہے جس کے بعد اس ملک میں بھی مزدور اور محنت کش طبقے کے مسائل فوری بنیادوں پر حل ہوسکیں گے۔ پاکستان کے کسی بھی کونے میں محنت کشوں کے مسائل کے حل کے لیے آج متحدہ قومی موؤمنٹ ان مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہے اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں کہ ترقی یافتہ قوموں میں محنت کش اور مزدور طبقے کو ملکی پرقی اور استحکام میں ریڑھ کی ہڈی حاصل ہوتی ہے جس پر یہ نظامِ سلطنت قائم رہتا ہے۔ لیکن پاکستان میں سب سے زیادہ حق تلفی اسی طبقے کی کی گئی ہے۔ ظلم کی چکی میں پسے ہوئے اس طبقے کو نہ بنیادی حقوق دئیے گئے ، نہ مراعات دینے کا سوچا گیا اور نہ انہیں مملیکتِ خداداد میں عزت و وقار کا مقام عطا ہو سکا لیکن اس طبقے کو آسودگی اور طمانیت کا احساس اس وقت ہوا جب ایک مضبوط پلیٹ فارم سے ان کے حقوق کے لیے آواز حق بلند کی گئی اور یہ پلیٹ فارم ایم کیو ایم کا تھا جس کا قیام ہی مظلوم و محکوم عوام کے حقوق کی فراہمی کے لیے عمل میں لایا گیا تھا۔
قائدِ تحریک الطاف حسین نے محنت کشوں اور مزدوروں کی خدمت اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ایم کیو ایم میں باقاعدہ طور پر 28فروری 1987کو ایک شعبہ کی بنیاد رکھی جسے لیبر ڈویثرن کا نام دیا گیا۔ اس کا مقصد محنت کش، مزدور طبقے کے ہر طرح کے مسائل اور مشکلات کو حل کرنا ہے۔ ایم کیو ایم میں لیبر ڈویثرن کے قیام سے بلا شبہ مزدور اور محنت کشوں کے مسائل حل ہوئے اور انہیں اپنا مستقبل تابناک نظر آنے لگا اوران کا اعتماد لیبر ڈویثرن پر بڑھتا چلا گیا اور رفتہ رفتہ لیبر ڈویثرن کا دائرہ کار بھی وسیع ہوا اور نیشنل موٹرز سے نکل کر اسٹیل مل اور دیگر اداروں اور محکموں میں پھیلتا گیا لیکن لبیر ڈویثرن کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور لوگوں کی داد رسی کے عمل نے اسٹپلیشمنٹ کو بھوکھلا دیا اور انہوں نے ان اداروں میں مزدوروں اور محنت کشوں پر ظلم و بربریت کی انتہا کردی اور مختلف اداروں سے لاتعداد مزدوروں کو نکلا گیا، کتنوں پر اس قدر مظالم ڈھائے گئے کہ وہ مفرور ہوگئے اور کتنے ہی محنت کشوں کو اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھونا پڑے نہ صرف یہ کہ لیبر ڈویثرن کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی وجہ سے اس کے عہدیداروں کو بھی کبھی بربریت کا نشانہ بنایا گیا اور کتنے ہی ساتھیوں نے یہ جام شہادت نوش کیا لیکن قائدِ تحریک نے اپنے وطن کے محنت کشوں کی مدد کا جو بیڑا اٹھایا تھا وہ جاری رہا اور کوئی اس جدوجہد سے پیچھے نہ ہٹا اسی دوران ایم کیو ایم پر انتہائی کڑے وقت آتے رہے لیکن کسی بھی شعبے کی کارکردگی متاثر نہ ہوئی۔ شعبہ جات کے کارکنان پر بھی بے انتہا ظلم کئے گئے اور ہر طرح انہیں ان کے کاموں سے روکنے کی کوشش کی گئی لیکن قائدِ تحریک کے یہ وفادار اور جانثار ساتھی نہ ڈرے، نہ رکے بلکہ آگے ہی بڑھتے چلے گئے۔ 28فروری 1987سے آج تک بلاشبہ لیبر ڈویثرن کی کارکردگی انتہائی بہترین رہی اس نے ہمیشہ ہر پلیٹ فارم پر محنت کشوں کے حقوق اور ان کے لیے مراعات کے لیے آواز بلند کی اور بلا تفریق پر قوم و مسلک سے تعلق رکھنے والے محنت کشوں اور مزدوروں کی داد رسی کی، آج متحدہ قومی موؤمنٹ میں لیبر ڈویثرن کا انتہائی فعال شعبے کے طور پر کام کررہا ہے اور ملک بھر کے محنت کشوں کے مسائل کا حل اور ان پر ہونے والے ظلم و ناانصافی کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے۔ پاکستان آج جہاں مختلف مسائل کا شکار وہیں اس کے محنت کش اور مزدور بھی انتہائی مصائب و مشکلات کا شکار ہیں آج حلال روزی کمانے والے جن کے لیے حکم ہے کہ ان کی اجرت ان کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کردو وہ آج بھی دو وقت کی روٹی کے لیے ترس رہے ہیں۔ آج ملک بھر میں اہم صعنتیں، ملیں اور فیکٹریاں بجلی اور گیس کی عدم فراہمی کی وجہ سے بہت زیادہ متاثر ہورہی ہیں، لوگوں کو اپنی ملیں اور فیکٹریاں بند کرنی پڑرہی ہیں جس کی وجہ سے محنت کش اور مزدور طبقہ مزید مصائب اور مشکلات کا شکار ہوتا جارہا ہے۔ محنت کش کو نہ روزی میسر ہے نہ روٹی اور نہ علاج معالجے کی بنیادی سہولیات مسیر ہیں نہ تعلیم کا حق ہے، لیکن آج سیاست دانوں اور امراء طبقے کو اس محکوم و مظلوم طبقے کی نہ فکر ہے اور نہ ان کے مسائل کے حل کی کوئی خواہش۔ متحدہ قومی موؤمنٹ اور قائدِ تحریک ان مسائل کے حل کے لیے ہر جگہ آواز بلند کررہے ہیں اور 27سال سے مسلسل مزدوروں اور محنت کش طبقے کے حقوق کے حصول کی جنگ لڑرہے ہیں۔ لیبر ڈویثرن کے قیام سے لے کر آج تک ہر سطح پر ان کے حقوق کے حصول کے لیے متحدہ قومی موؤمنٹ نے بلا خوف و خطر آواز اٹھائی ہے وہ کراچی میں ہونے والا بلدیہ ٹاؤن کا سانحہ ہو یا ملک کے کسی بھی حصے پر محنت کشوں پر ہونے والا ظلم۔ متحدہ قومی موؤمنٹ نے ہمیشہ اس طبقے کی دادرسی کی ہے۔ لیکن افسوس کا مقام یہ ہے کہ آج انہی مظلوموں کی داد رسی کرنے والی انسان دوست تنظیم کو ایک G.I.Tرپورٹ کی بنیاد پر میڈیا ٹرائل کیا جارہا اور بغیر کسی ثبوت کے صرف ایک شخص کے ذاتی بیان پر متحدہ قومی موؤمنٹ پر اس طرح سے دائرہ تنگ کیا جارہا ہے جیسے کہ اس پر الزام ثابت ہوکر سزا سنادی گئی ہے۔ جب کہ ایم کیو ایم کے قائد خود کہہ چکے ہیں کہ ایسے درندہ صفت لوگوں کو بلدیہ چوک پر پھانسی لگادی جائے۔ ہمیشہ کی طرح آج بھی ملک کے ہر حصے میں مزدوروں اور محنت کشوں کے مسائل کے حل کے لیے لیبر ڈویثرن کے یونٹ انتہائی فعال کردار ادا کررہے ہیں اور یقیناًیہ الطاف حسین کا عطا کردہ شعور ہے جس کی بدولت آج لیبر ڈویثرن ملک بر کے محنت کشوں اور مزدوروں کے لیے روشنی کی وہ کرن ہے جس کی روشنی میں انہیں اپنا مستقبل محفوظ، روشن اور تابناک نظر آرہا ہے آج ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری، غربت اور ظلم و جبر کے شکار لوگوں کے لیے الطاف حسین ایک مسیحا ہیں جنہوں نے ظلم و جبر کے نظام کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھائی ہے اور یقیناًعنقریب ملک سے استحصالی اور جابرانہ نظام کا خاتمہ الطاف حسین کا مشن ہے اور لیبر ڈویثرن کے قیام کا مقصد بھی۔
Historical speech of Mr Altaf Hussain on13th Foundation Day of MQM hel
...
16 Nov 2024
پشتون تحفظ موومنٹ کےسربراہ منظور پشتین کے خلاف PTM کے شہیدکارکنان کے ق
...
14 Nov 2024
Important video briefing of Muttahida Qaumi Movement Coordination Comm
...
14 Nov 2024
پاکستان میں جمہوریت کی بقا، انصاف کے نظام اور عدلیہ کی آزادی کے لئے عم
...
13 Nov 2024
دنیا کا پہلااورانوکھاملک”پاکستان “
...
12 Nov 2024
Important MQM Canada Video Meeting - Canada, Nov 11, 2024
...
11 Nov 2024
سپریم کورٹ آف پاکستان اب SCSC یعنی Selected Compromised Supreme Court
...
11 Nov 2024
MQM Canada Important Video Briefing
...
11 Nov 2024
Video Briefing Of MQM UK Organising Committee Members.
...
10 Nov 2024
MQM UK and MQM USA Important Video Briefing
...
09 Nov 2024
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us