Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
طوفانی بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثرہ عوام اس وقت حکومت اورتمام سیاسی جماعتوں کی توجہ اورمددکے طالب ہیں۔الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ طوفانی بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثرہ عوام اس وقت حکومت اورتمام سیاسی جماعتوں کی توجہ اورمددکے طالب ہیں لہٰذاوقت کاتقاضہ ہے کہ تمام معاملات ایک طرف رکھ کرقدرتی آفات سے متاثرہ عوام کی ہرممکن مددکی جائے۔ انہوں نے یہ بات آج پاکستان علماء کونسل کے سربراہ حافظ طاہراشرفی سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہی ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ اس وقت آزادکشمیر اورپورا پنجاب سیلاب اور طوفانی بارشوں سے بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی کاشکارہے، بہت بھاری جانی ومالی نقصان ہوچکاہے اورتباہ کاریاں مسلسل بڑھ رہی ہیں، قدرتی آفات سے متاثرہ عوام اس وقت ہماری فوری توجہ کے منتظرہیں۔
Read More    Posted on: 07 Sep 2014
الطاف حسین کی سرگودھا میں آستانے پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کی مذمت
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سرگودھا میں محفل سماء کے دوران آستانے میں گھس کر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں آستا نے کے متولی فضل قادری، محفل میں شریک ڈاکٹرایوب سمیت حساس ادارے کے اعلیٰ افسر بر گیڈئیر فضل ربانی کے قتل اور 6افراد کے زخمی ہونے کے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے
Read More    Posted on: 07 Sep 2014
معروف شیعہ عالم علامہ عباس کمیلی کے صاحبزادے علامہ علی اکبر کمیلی کی شہادت پر جعفریہ الائنس کے تین روزہ سوگ کی ایم کیوایم کی جانب سے حمایت کا اعلان
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے معروف شیعہ عالم علامہ عباس کمیلی کے صاحبزادے علامہ علی اکبرکمیلی کی شہادت پرجعفریہ الائنس کی جانب سے تین روزہ سوگ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اپنے ایک 
Read More    Posted on: 06 Sep 2014
پنجاب کی عوام مدد کی طلب گار ہے اور لوگ سیاست میں مصروف ہیں۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ڈپٹی کنوئنر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
متحد ہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوئنر ورکن قومی اسمبلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پنجاب میں سیلاب و بارشوں کے متاثرین کی امدادکیلئے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی اپیل پر ایم کیوایم حیدرآباد زون کے زیراہتمام کورنور چوک پر لگائے جانے والے امدادی کیمپ کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ایم کیوایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی واراکین زونل کمیٹی ،حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سید وسیم حسین ،راشد خلجی ،دلاور قریشی اور صابر حسین قائم خانی بھی انکے 
Read More    Posted on: 06 Sep 2014
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر میں شدید بارش و سیلاب سے متاثرہ عوام کے لئے قائم امدادی کیمپ کا دوہ
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے صوبہ سندھ، صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع سمیت ملک بھر میں جاری شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ عوام کے لئے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ 
Read More    Posted on: 06 Sep 2014
رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق کا ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے ٹیلی فون پر رابطہ
مسلم لیگ (ضیاء) کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی اعجازالحق نے ہفتہ کی شب ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ رابطہ کرکے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور حق پرست ارکان قومی اسمبلی کے استعفے واپس لینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ جناب الطاف حسین سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز الحق نے کہاکہ حق پرست ارکاقومی اسمبلی کے استعفے واپس لیکر ایم کیوایم نے پارلیمنٹ اور جمہوریت کیلئے احسن قدم اٹھایاہے جس پر میں ذاتی طورپر بہت خوش ہوں اور آپکا شکرگزار ہوں۔ انہوں نے کہاکہ
Read More    Posted on: 06 Sep 2014
حق پرست بلدیاتی قیادت کے منصوبے کو پیپلزبس سروس کا نام دینا سراسر دھوکہ بازی ہے،حق پرست ارکان سندھ اسمبلی
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے کہاہے کہ حق پرست بلدیاتی قیادت کی جانب سے گرین بس سروس کو پیپلزبس سروس کانام دینا پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت کے متعصبانہ طرزعمل کا تسلسل ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ کراچی کے شہریوں کو سستی سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے سابقہ حق پرست بلدیاتی قیادت کے دور میں گرین بس سروس شروع کی گئی تھی 
Read More    Posted on: 06 Sep 2014
سرکاری اداروں میں نادرا کے خصوصی شناختی کارڈ رکھنے والے افراد کو ہی ملازمت دی جائے،ایم کیو ایم پی ڈبلیو ڈی ونگ
متحدہ قومی موومنٹ کے شعبہ Persons With Disabilities Wingکے انچارج عدنان سرور ،ایڈوائزر نور الدین بھاوانی و اراکین نے کہا کہ سرکاری اداروں میں ملازمتیں ایسے افراد کو دی جائیں جن کو نادرا کی جانب سے خصوصی شناختی کارڈ جاری کئے گئے ہیں۔اپنے مشترکہ بیان میں پی ڈبلیو ڈی ونگ نے کہا کہ قانون کے مطابق نادرا کے خصوصی شناختی کارڈ والے افراد کو ہی سرکاری ملازتیں فراہم کی جائیں گی لیکن اشتہارات میں واضح ہدایت کے باوجود سرکاری اداروں میں پسندیدگی 
Read More    Posted on: 06 Sep 2014
پنجاب میں موسلادھار بارش اور سیلابی ریلوں سے ہونے والے شدید جانی و مالی نقصانات سے حکومت سندھ سبق حاصل کرے، حق پرست اراکین سینٹ
حق پرست اراکین سینیٹ نے کہا ہے کہ پنجاب میں موسلادھار بارش اور سیلابی ریلوں سے ہونے والے شدید جانی و مالی نقصانات سے حکومت سندھ سبق حاصل کرے اور سندھ میں ممکنہ طوفانی بارشوں سے عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے حکومت سندھ فی الفور ’’رین ایمرجنسی ‘‘کے نفاذ کا اعلان کرے۔ 
Read More    Posted on: 06 Sep 2014
قائد ایم کیوایم الطاف حسین کا علامہ عباس کمیلی سے ٹیلی فون پر اظہار تعزیت
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے جعفریہ الائنس کے سربراہ، متحدہ بین المسلمین کے رہنما اور معروف شیعہ عالم دین علامہ عباس کمیلی کو ٹیلی فون کرکے ان کے جواں سال صاحبزادے علامہ علی اکبر کمیلی کی شہادت پر دلی تعزیت اورافسوس کااظہارکیا ۔اس موقع پر علامہ عباس کمیلی اور جناب الطاف حسین شدت غم سے نڈھال تھے اور زاروقطار روتے رہے۔ جناب الطاف حسین نے دہشت گردوں کے ہاتھوں علامہ علی اکبر کمیلی کے سفاکانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ 
Read More    Posted on: 06 Sep 2014

Urdu News Archive