Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
احتجاج کی کوریج کے دوران میڈیا نمائندگان کو حراساں اورتشدد کرنے کے واقعات قابل مذمت ہیں ، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ملک کے مختلف شہروں بالخصوص وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دوران کوریج پولیس کی جانب سے مختلف الیکٹرانک میڈیا کے رپورٹرز ، کیمرہ مین اور اسٹاف پر تشدد اور حراساں کئے جانے کے واقعات کی سخت الفاظ میں مذ مت کی ہے 
Read More    Posted on: 31 Aug 2014
اسلام آباد میں پرامن مظاہرین پروحشیانہ فائرنگ اورشیلنگ سراسرظلم ہے۔الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اسلام آباد میں پرامن مظاہرین پروحشیانہ فائرنگ اورشیلنگ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ سراسرظلم ہے اور حکومت کو اپنے شہریوں کے خلاف ایسا جابرانہ، آمرانہ ،سفاکانہ اوروحشیانہ طرزعمل ہرگز اختیار نہیں کرنا چاہیے تھا 
Read More    Posted on: 31 Aug 2014
مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال اور ریاستی تشدد سے ہر قیمت پر گریز کیا جائے۔ الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے حکومت سے امن،انسانی جانوں کے تحفظ اور پاکستان کے نام پر اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان عوامی تحریک اورتحریک انصاف کے مظاہرین کے خلاف طاقت کااستعمال نہ کیاجائے کیونکہ مظاہرین میں نوجوان اوربزرگ ہی نہیں بلکہ خواتین اورمعصوم بچے بچیاں بھی شامل ہیں لہٰذا ان کے خلاف طاقت کے استعمال اورریاستی تشددسے ہرقیمت پر گریز کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ میں وزیراعظم نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے پاکستان کے نام پر بھیک مانگتاہوں کہ آپ ہنگامی طورپر طورپر عمران خان اورڈاکٹرطاہرالقادری کے ساتھ بیٹھ کربات چیت کریں ، ان کے جائزمطالبات کوفی الفورتسلیم کریں اور جائزمطالبات کومان کرعوام کے سامنے آکراس کااعلان کریں
Read More    Posted on: 30 Aug 2014
ایم کیوایم نے اسلام آباد میں ریاستی دہشت گردی کے خلاف ملک بھر میں پرامن یوم سوگ منانے کا اعلان کردیا
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف کے پرامن مظاہرین پر شدید شیلنگ، لاٹھی چارج اور ربڑ کی گولیاں چلانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور پولیس کے تشددکے باعث درجنوں افراد کے شہید وزخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے اسلام آباد میں پرامن مظاہرین پر ریاستی دہشت گردی کے خلاف کل بروز اتوار کو پاکستان بھر میں یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔رابطہ کمیٹی نے واضح کیا کہ یوم سوگ کے موقع پر ٹرانسپورٹ ، کاروباری، تعلیمی اوردیگر سرگرمیاں بدستورجاری رہیں گی ۔ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے

Read More    Posted on: 30 Aug 2014
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم کا اجلاس منعقد ہوا
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں اراکین رابطہ کمیٹی ، حق پرست اراکین سینیٹ، ارکان قومی و صو بائی اسمبلی ، ایم کیوایم کے شعبہ جات کے ذمہ داران اور سیکٹر کے ذمہ داران کا ایک خصوصی اجلاس خورشید بیگم سیکڑیٹریٹ عزیز آباد میں منعقد ہوا 
Read More    Posted on: 30 Aug 2014
ملک میں آزادی اور انصاف کے لئے بانیان پاکستان نے جان ، مال ،عزت آبرو اور ہجرت دائمی کی قربانیاں دیں ، بابر انیس
متحد ہ قومی موومنٹ کے لاپتہ کارکنان کیلئے قائم کردہ کمیٹی کے انچارج سید بابر انیس نے چیف جسٹس سپریم کورٹ ،حکومتی کمیشن برائے لاپتہ افرادکے سربراہ جسٹس( ر) جاوید اقبال، اقوام متحد ہ کے ورکنگ گروپ برائے جبری گمشدگی اور حکومت سمیت ملک بھر کی مذہبی ، سیاسی جماعتوں ، سول سوسائٹی ، وکلاء تنظیموں اور دانشوروں سے اپیل کی ہے کہ 1992ئکے ریاستی آپریشن اور گزشتہ 6ماہ سے جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے گرفتاری کے بعد لاپتہ کئے جانے والے انکے پیاروں کی بازیابی کے لئے ٹھوس اقدامات کریں اور لاپتہ ہونے والے کارکنان کی بازیابی کیلئے جلد از جلد کمیشن کا اجلاس کراچی میں منعقد کریں 
Read More    Posted on: 30 Aug 2014
اے پی ایم ایس او کے کارکن بلال انجم کے والد کی ہلاکت پر اے پی ایم ایس او کی مرکزی کمیٹی کا اظہار افسوس
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کی مرکزی کمیٹی نے جناح پولی ٹیکنک انسٹیٹیوٹ مارننگ یونٹ کے کا رکن بلا ل انجم کے والدنبی بخش کی ہلاکت پراے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں اے پی ایم ایس او کے 
Read More    Posted on: 30 Aug 2014
قومی اسمبلی کے فلور پر مسلح افواج کی ساکھ مجروح کی گئی ہے، مسلح افواج کو چاہیے کہ وہ آئین میں رہتے ہوئے اپنی رٹ بحال کرے، قائد متحدہ قومی موومنٹ الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی کے فلور پر مسلح افواج کی ساکھ مجروح کی گئی ہے ، مسلح افواج کو چاہیے کہ وہ آئین میں رہتے ہوئے اپنی رٹ بحال کرے اور اگر پاکستان کو بچانے کیلئے اسے کڑوے اور ناپسندیدہ اقدامات بھی لینے پڑیں تولے لیں کیونکہ پاکستان ہے تو سب کچھ ہے اور ملک نہیں تو کچھ بھی نہیں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ایک خصوصی انٹرویومیں کیا، اپنے انٹرویو میں جناب الطاف حسین نے تاریخی حقائق کے تناظر میں
Read More    Posted on: 29 Aug 2014
سیاسی بحران کے حل کیلئے تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ثالثی قبول کرنے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے اسلام آبادمیں کئی روزسے جاری دھرنے دینے والی جماعتوں تحریک انصاف ، پاکستان عوامی تحریک اوران کی اتحادی جماعتوں کی جانب سے سیاسی بحران کے حل کیلئے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی ثالثی قبول کرنے کاخیرمقدم کیاہے۔ صورتحال پر ایک انٹرویومیں اظہارخیال کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہاکہ
Read More    Posted on: 29 Aug 2014
الطاف حسین کی بلوچستان یونین آف جرنلٹس کے سیکریٹری جنرل ارشاد مستوئی پر حملے کی مذمت، ارشاد مستوئی سمیت دیگر صحافیوں کی شہادت پر اظہار افسوس
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نیوز ایجنسی کے دفتر پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کے جنرل سیکریٹری ارشاد مستوئی سمیت نیوز ایجنسی کے 3ملازموں کے جاں بحق ہونے کے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ ملک میں صحافی برادری پر حملے اظہار رائے
Read More    Posted on: 28 Aug 2014

Urdu News Archive