Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
ایم کیوایم نارتھ ناظم آباد سیکٹر کے نگراں انچارج محمد طاہر کی والدہ کو سخی حسن قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا
متحدہ قومی موومنٹ نارتھ ناظم آباد سیکٹر کے نگراں انچارج محمد طاہر کی والدہ محمودہ بیگم کو نارتھ ناظم آباد کے سخی حسن قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔۔مرحومہ کی نماز جنازہ بعد نماز مغرب شاداب مسجد فیڈرل بی ایریا میں اداکی گئی ۔
Read More    Posted on: 25 Jun 2013
اے پی ایم ایس او سراج الدولہ کالج کے کارکن عبد اللہ ظفر کو کھجی گراؤنڈ قبرستان گلبہار میں سپرد خاک کردیا گیا
اے پی ایم ایس او سراج الدولہ کالج کے کارکن عبداللہ ظفر کو کھجی گراؤنڈ قبرستان گلبہار میں سپردخاک کردیا گیا ۔مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز عصر غوثیہ مسجد گلبہار میں اداکی گئی ۔ مرحوم کی نما زجنازہ اور تدفین میں 
Read More    Posted on: 25 Jun 2013
تحریک کے پرعزم، بہادر اور جیالے کارکنان میرا فخر ہیں، قائد تحریک الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کے ارکان کے مشترکہ اجلاس سے بیک وقت خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ کارکنان اپنی صفوں میں بھرپوراتحاد رکھیں ، انتہائی غمزدہ اورافسردہ کرنے والے سانحات کے پہاڑ ایم کیوایم کے کارکنوں ،رہنماؤں اور ان کے اہل خانہ پرتوڑے جارہے ہیں۔ یہ وقت صبروتحمل کا ہے اور اللہ تعالیٰ صبرکرنے والوں کے ساتھ ہوتا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ قومی سطح پر ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر میرے اعصاب توڑنے ، میرے ساتھیوں کو خوفزدہ اورہراساں کرنے کیلئے ایسے ایسے افسوسناک اقدامات کئے جارہے ہیں جوبیرون ممالک پاکستان کی کسی پارٹی کے رہنماء ، کارکنان اورہمدردوں کے ساتھ نہیں روا رکھے گئے ۔انہوں نے کہا کہ 
Read More    Posted on: 25 Jun 2013
سندھ نیشنل پارٹی کے چیئر مین اشرف نوناری کی مرکزی وفد کے ہمراہ خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفی کمال سے ملاقات
سندھ نیشنل پارٹی کے چیئرمین اشرف نوناری کی مرکزی وفدکے ہمراہ خورشید بیگم سیکریٹر یٹ عزیز آباد میں رابطہ کمیٹی کے رکن سید مصطفی کمال سے ملاقات کی اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی اور انکے صاحبزادے وقا ص قریشی کی المناک شہادت پرایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین اور شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور افسوس کااظہار کیا۔ اس موقع پر سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے جوائنٹ انچارج غازی صلاح بھی موجودتھے۔
Read More    Posted on: 25 Jun 2013
کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سختی سے نوٹس لیا جائے، حق پرست اراکین اسمبلی
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے کراچی میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورمطالبہ کیاہے کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں۔اپنے ایک مشترکہ بیان میں اراکین سندھ اسمبلی نے کہاکہ موسم گرما میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے کراچی کے شہریوں کو شدید مشکلات اور پریشانیوں کاسامنے کرناپڑھ رہاہے
Read More    Posted on: 25 Jun 2013
کورنگی سیکٹر یونٹ 77کے کارکن شرافت علی کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کورنگی سیکٹر یونٹ 77کے کارکن شرافت علی انتقال پر گہرے کھ اور افسوس اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے تمام سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی اظہار کر تے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی۔
Read More    Posted on: 25 Jun 2013
ایم کیوایم کے سو گوار کارکنان سے رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کراچی تنظیمی کمیٹی کے رکن محمد ذاکر کی بھانجی فائزہ سعید ، قصبہ علی گڑھ سیکٹر یونٹ 130کے کارکن محمد وسیم والدہ شاہین ،بلد یہ ٹاؤن سیکٹر کمیٹی کے رکن مینر انجم کے والد محمد بخش اور کورنگی سیکٹر یونٹ 77کے کارکن شرافت علی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کاا ظہار کیاہے ۔
Read More    Posted on: 25 Jun 2013
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن عادل صدیقی کی خالہ زاد بہن کے انتقال پر جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن عادل صدیقی کی خالہ زاد بہن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
Read More    Posted on: 24 Jun 2013
ایم کیو ایم امریکہ کے زیر اہتمام غیر اعلانیہ ریاستی آپریشن اور کارکنان کے قتلِ عام کے خلاف اقوام متحدہ کے سامنے بھرپور احتجاجی مظاہرے کا انعقاد۔
ایم کیو ایم امریکہ کے زیر اہتمام ایم کیو ایم کے خلاف جاری غیراعلانیہ ریاستی آپریشن، دہشت گردی ، کارکنان کے اغوا و قتل اور حق پرست ممبر صوبائی اسمبلی ساجد قریشی کے بہیمانہ قتل کے خلاف اقوام متحدہ کے سامنے بڑے اور بھرپور احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔
Read More    Posted on: 24 Jun 2013
حق پرست رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی اور ان کے بیٹے وقاص قریشی اور تین ماہ میں ایم کیوایم کے لاتعداد کارکنان کے سفاکانہ قتل میں ملوث دہشت گرد ملک کی سلامتی کے خلاف عملی طور پر سرگرم ہیں، حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی نے کہا ہے کہ حق پرست رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی اور ان کے بیٹے وقاص قریشی اور تین ماہ میں ایم کیوایم کے لاتعداد کارکنان کے سفاکانہ قتل میں ملوث دہشت گرد ملک کے کھلے دشمن اور ملک کی سلامتی کے خلاف عملی طور پر سرگرم ہیں ۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ 
Read More    Posted on: 24 Jun 2013

Urdu News Archive