Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں نسلہ ٹاورکوبم سے اڑانے، مہاجروں کامعاشی قتل کرنے اور ریاستی مظالم کے خلاف کل بروز ہفتہ 6 نومبر کوایم کیوایم امریکہ کی جانب سے واشنگٹن میں وہائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی احتجاجی ریلی کو '' مہاجرتحفظ ریلی '' کانام دیاگیاہے


 کراچی میں نسلہ ٹاورکوبم سے اڑانے، مہاجروں کامعاشی قتل کرنے اور ریاستی مظالم کے خلاف کل بروز ہفتہ 6 نومبر کوایم کیوایم امریکہ کی جانب سے واشنگٹن میں وہائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی  احتجاجی ریلی کو '' مہاجرتحفظ ریلی '' کانام دیاگیاہے
 Posted on: 11/5/2021

کراچی میں نسلہ ٹاورکوبم سے اڑانے، مہاجروں کامعاشی قتل کرنے اور ریاستی مظالم کے خلاف کل بروز ہفتہ 6 نومبر کوایم کیوایم امریکہ کی جانب سے واشنگٹن میں وہائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی
 احتجاجی ریلی کو '' مہاجرتحفظ ریلی '' کانام دیاگیاہے
ریلی میں شرکت کیلئے مختلف شہروں سے ایم کیوایم کے اراکین رابطہ کمیٹی ، سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی اور ذمہ داران اورکارکنان واشنگنٹن پہنچ رہے ہیں
 ریلی کی کارروائی آن لائن چینل '' میری آواز سنو '' پر براہ راست دکھائی جائے گی
 امریکہ بھرمیں مقیم کارکنان اورتمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے عوام احتجاجی ریلی میں بھرپورتعدادمیں شرکت کریں۔کنوینرطارق جاوید کی اپیل

لندن  …  5  نومبر 2021 ئ
کراچی میں نسلہ ٹاورکوبم سے اڑانے کے سپریم کورٹ کے حکم، مہاجروں کی املاک کوتجاوزات قراردیکرمسمارکرنے، ان کامعاشی قتل کرنے اورریاستی مظالم کے خلاف کل بروز ہفتہ 6 نومبر کوایم کیوایم امریکہ کی جانب سے دارالحکومت واشنگٹن میں احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔ احتجاجی ریلی کو '' مہاجرتحفظ ریلی '' کانام دیا گیا ہے۔ ریلی میں شرکت کیلئے امریکہ کے مختلف شہروں سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان، سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان اورمختلف چیپٹرز کے ذمہ داران اور کارکنان بھی واشنگنٹن پہنچ رہے ہیں۔ ریلی کے سلسلے میں مختلف مقامات پر پوسٹرز بھی لگائے گئے ہیں جبکہ احتجاجی ریلی کے سلسلے میں سوشل میڈیاپر بھی تشہیری مہم چلائی جارہی ہے ۔ ایم کیوایم امریکہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی اورواشنگٹن، بالٹی مورچیپٹرزکے ارکان ریلی کے انتظامات میں مصروف ہیں۔ احتجاجی ریلی کی کارروائی ایم کیوایم کے آن لائن چینل '' میری آواز سنو '' پر براہ راست دکھائی جائے گی۔ 
دریںاثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرطارق جاوید نے آج وڈیوبریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ بھرمیں مقیم کارکنوں اورتمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس احتجاجی ریلی میں بھرپورتعدادمیں شرکت کریں اوراس ریلی کوکامیاب بنائیں۔

٭٭٭٭٭ 


12/9/2021 12:40:45 AM