Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سانحہ مری میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کی ذمہ داری فوج کے جرنیلوں اور اعلیٰ افسروں پرعائدہوتی ہے۔الطاف حسین


سانحہ مری میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کی ذمہ داری فوج کے جرنیلوں اور اعلیٰ افسروں پرعائدہوتی ہے۔الطاف حسین
 Posted on: 1/8/2022 1
سانحہ مری میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کی ذمہ داری فوج کے جرنیلوں اور
اعلیٰ افسروں پرعائدہوتی ہے۔الطاف حسین
فوج کل کہاں تھی جب لوگ 20، 20 گھنٹوں سے انہیں مدد کیلئے پکاررہے تھے؟ 
فوج کے جرنیل ،اعلیٰ افسران واہلکار، ان کے ہیلی کاپٹرز، ہیوی گاڑیاں اور مشینری برفباری میں پھنسے شہریوں کی مدد کوکیوں نہیں پہنچی؟
 آج قوم کو بیوقوف بنانے کے لئے ٹی وی پر اپنی تشہیرکرنے والی فوج کل کہاں تھی
  فوج مری میں پھنسے ہوئے شہریوں کوبچانے کیلئے کل حرکت میں کیوں نہیں آئی؟
 ہم انسانیت پریقین رکھتے ہیں ، سانحہ مری پر دل کی گہرائیوں سے شدید افسوس ہے ،
ہم سانحہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں شریک ہیں 
 ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی ایم کیوایم کے کارکنوں سے گفتگو
لندن …8  جنوری 2022ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ سانحہ مری میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کی ذمہ داری فوج کے جرنیلوں اوراعلیٰ افسروںپرعائدہوتی ہے۔ ہفتہ کی شب ایم کیوایم کے کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے سانحہ مری میں ہونے والی ہلاکتوںپر اپنے دلی افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک بڑا سانحہ ہے جس پر جتنابھی افسوس کیاجائے کم ہے، ہم سانحہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ 
جناب الطاف حسین نے کہاکہ سانحہ مری سے متعلق جوتفصیلات سامنے آرہی ہیں وہ انتہائی المناک اوردردناک ہیں، برفباری کے باعث کئی کئی گھنٹوں سے گاڑیوں میں پھنسے ہوئے لوگ حکومت وانتظامیہ اوراعلیٰ حکام کے ایمرجنسی نمبروںپر فون کرتے رہے، مدد کی دہائیاںدیتے رہے لیکن حکومت، انتظامیہ ، فوج کوئی ان کی مدد کونہیں پہنچاجس کے نتیجے میں کئی معصوم انسان موت کے منہ میں چلے گئے اور ملک میں ایک بڑا انسانی المیہ رونموہوگیا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اتنا سب کچھ ہوگیاتو آج ٹی وی پر بارباردکھایاجارہاہے کہ فوج پہنچ گئی ہے اوربڑی امدادی سرگرمیاں انجام دے رہی ہے۔انہوںنے سوال کیاکہ آج قوم کو بیوقوف بنانے  کے لئے ٹی وی پر اپنی تشہیرکرنے والی فوج کل کہاں تھی جب لوگ 20، 20 گھنٹوں سے سب کومدد کے لئے پکاررہے تھے؟فوج کے جرنیل ،اعلیٰ افسران واہلکار، ان کے ہیلی کاپٹرز، ہیوی گاڑیاں اور مشینری برفباری میں پھنسے شہریوںکی مدد کوکیوں نہیں پہنچی؟کل فوج حرکت میں کیوں نہیں آئی؟ جناب الطاف حسین نے کہاکہ دنیابھرمیں جب بھی کوئی قدرتی آفت یاکوئی بڑاحادثہ یاسانحہ رونماہوتاہے تووہاں کی فوج اپنے شہریوں کی مدد کے لئے حرکت میں آجاتی ہے، پاکستان کی فوج مری میں پھنسے ہوئے شہریوں کی جانوں کوبچانے کے لئے کل حرکت میں کیوں نہیں آئی؟ فوج دفاع کے نام پر ملک کا 90فیصد بجٹ لے جاتی ہے ، اس کی ذمہ داری تھی کہ وہ شہریوں کوبچاتی ، فوج کل وہاں کیوں نہیں پہنچی ؟ڈیزاسٹرمینجمنٹ کا ادارہ کہاں تھا؟ حکومت وانتظامیہ کہاںتھی؟ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اس غفلت کے نتیجے میں سانحہ مری میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کی ذمہ داری فوج کے جرنیلوں اوراعلیٰ افسروںپرعائدہوتی ہے جنہوں نے تمام تروسائل اوراختیار ہونے کے باوجود شہریوںکونہیں بچایا۔ایسی فوج کومقدس کس طرح قراردیاجاسکتا؟ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہم انسانیت پریقین رکھتے ہیں اوراس سانحہ پر دل کی گہرائیوںسے شدید افسوس ہے ، انہوں نے سانحہ مری میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے دعائے مغفرت بھی کی۔ 
٭٭٭٭٭


4/16/2024 9:10:28 AM