Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

میڈیا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آرڈیننس ایک فاشسٹ آرڈیننس ہے الطاف حسین


 میڈیا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آرڈیننس ایک فاشسٹ آرڈیننس ہے  الطاف حسین
 Posted on: 6/2/2021 1
 میڈیا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آرڈیننس ایک فاشسٹ آرڈیننس ہے  الطاف حسین 
 حکومتی آرڈیننس کوئی بھی جمہوری سوچ رکھنے والا فرد کبھی قبول نہیں کرسکتا 

لندن…2جون 2021ئ
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کئے جانے والے میڈیا اتھارٹی آرڈی ننس کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ میڈیا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آرڈیننس ایک فاشسٹ آرڈیننس ہے،یہ حکومتی آرڈیننس کوئی بھی جمہوری سوچ رکھنے والا فرد کبھی قبول نہیں کرسکتا ۔ بدھ کوٹیوٹرپر جاری اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہرذی شعور کہہ رہا ہے کہ نامنظور، نامنظور… میڈیا کے بارے میں حکومت کالایا ہوا آرڈیننس نامنظور ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے لایاجانے والا میڈیاڈیولپمنٹ اتھارٹی آرڈی ننس کی تفصیلات کودیکھا جائے تواس سے ہرشخص خود اندازہ لگاسکتاہے کہ موجودہ حکومت فاشزم کی کس انتہا کوپہنچ رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت ،میڈیا سے متعلق تمام موجودہ قوانین ختم کرکے پاکستان میڈیا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام عمل میں لارہی ہے جو الیکٹرانک میڈیا، پرنٹ میڈیااور ڈیجیٹل میڈیاکو ریگولیٹ کرے گااورحکومت خود اس اتھارٹی کے ارکان کو مقررکرے گی ۔انہوں نے مزیدکہاکہ یہ اتھارٹی اپنے خودساختہ قوانین کی خلاف ورزی کو جواز بناکر بغیر نوٹس دیئے کسی بھی میڈیا پلیٹ فارم کالائسنس کینسل کردے گی ،اس کے آلات پرقبضہ کرلے گی اوراس کے دفتر، گھریاکمرے پربھی قبضہ کرلے گی ، لوگوں کو گرفتارکرے گی اوران جگہوں کو سیل کردے گی جہاں سے یہ پلیٹ فارم آپریٹ ہوگا۔اس فاشزم کے خلاف اپیل کاحق بھی حکومت کے تشکیل کردہ ٹریبونل میں ہی ہوگا،ہائی کورٹ کے بجائے صرف سپریم کورٹ میں ہی اپیل کی جاسکے گی ، حکومتی پروپیگنڈہ بند کرنے کے بجائے حکومت پر تنقید کرنے اوران معاملات کی جانب اشارہ کرنے کی سزا تین سال ہوگی،جن معاملات نے ملک کابیڑا غرق کردیا ہے ،اس پرڈھائی کروڑ کا جرمانہ بھی ہوگا۔ جناب  الطاف حسین نے کہاکہ اگر کسی پر تین جرمانے لگائے گئے تومقدمے بھگتتے ہوئے لوگوں کی جائیدادیں فروخت ہوجائیں گی ،سوشل میڈیا کیلئے لائسنس لینے پڑیں گے جس کیلئے بھاری فیس کے ساتھ ساتھ ISI، MI اورIBسے کلیرئنس بھی لینی پڑے گی ۔ جناب الطاف حسین نے میڈیااتھارٹی آرڈی ننس کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اس اتھارٹی کے نفاذ کے ذریعے پاکستان میں 74سال پرانابرطانیہ کی کالونی جیسا نظام ہوگا۔ 



4/20/2024 5:36:22 AM