صوفیائے کرام کانفرنس کی بھرپورکوریج پر میڈیا سے الطاف حسین کااظہار تشکر
لاہورکے صحافیوں کوخصوصی خراج تحسین، میڈیاکے مالکان کا بھی شکریہ ادا کیا
لاہور۔۔۔9،مارچ2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے لاہور میں متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام صوفیائے کرام کانفرنس کی میڈیا میں کوریج پر تمام میڈیا مالکان، ایڈیٹروڈائریکٹرحضرات،اینکرپرسنز، نیوز کاسٹرز،رپورٹرز، کیمرہ مین ، ٹیکنیکل اسٹاف اورعملے کے دیگرارکان کوزبردست خراج تحسین پیش کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ صوفیائے کرام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے اجتماع کی مکمل کوریج پر خاص طورپر لاہور کے صحافیوں اورمیڈیا کے عملے کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اورکہاکہ آپ نے صوفیائے کرام اوربزرگان دین کے حوالہ سے ہونے والے اس روحانی اجتماع کی جس طرح کوریج کی ہے اس پر ایم کیوایم کا ایک ایک عہدیداراورذمہ دار آپ کو خراج تحسین پیش کرتا ہے ۔