صوبہ سندھ کے معروف گلوکار صادق فقیر کے انتقال پر الطاف حسین کا اظہار افسوس
صادق فقیر مرحوم کے سوگوارلواحقین سے الطاف حسین کا اظہارتعزیت
لندن ۔۔۔27، فروری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے صوبہ سندھ کے معروف گلوکار صادق فقیر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور سوگوار لواحقین کو صبرجمیل عطا کرے ۔(آمین)