سانحہ’’ ایف ایٹ کچہری اسلا م آباد ‘‘کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے اور لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لئے متحدہ لائرزفورم کی جانب سے ہفتہ کو تعزیتی اجلاس منعقد کیا جائیگا
کراچی۔۔۔14مارچ2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے شعبہ لائرزفورم کے زیر اہتمام ’ ’سانحہ ایف ایٹ کچہری اسلام آباد ‘‘کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے اور لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد کیا جائے گا۔تعزیتی اجلاس میں ریٹایرڈجج صاحبان ،سینئر وکلا ء اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کرینگے اورنوجوان وکیل فضا ء ملک شہید سمیت سانحہ کچہری اسلام آباد میں شہید ہونے والے دیگر وکلاء و عوام کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ تعزیتی اجلاس بروز ہفتہ،مورخہ 15مارچ 2014ء کو شام 4بجے فیر ےئر ہال نزد میرٹ ہوٹل کراچی میں منعقد ہوگا ۔