Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رابطہ کمیٹی نے کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج حماد صدیقی کو معطل کر دیا


رابطہ کمیٹی نے کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج حماد صدیقی کو معطل کر دیا
 Posted on: 5/22/2013
حمادد صدیقی نے اپنے اختیارات سے تجاوزکیا اور نظم وضبط کے پابند نہ رہے
حماد صدیقی نہ خود کسی سے رابطہ رکھیں اور نہ ہی ایم کیوایم کا کوئی ذمہ دار یا کارکن ان سے بلواسطہ یا بلا واسطہ رابطہ نہ رکھے
جو ذمہ داران وکارکنان ہدایت کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے جائیں گے انکے خلاف بھی تنظیمی نظم ضبط کی بنیاد پر تنظیمی کاروائی کی جائیگی

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر احتسابی عمل کے سلسلے میں جو تحقیقات کی اس کے نتیجے میں رابطہ کمیٹی اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج حمادد صدیقی نے اپنے اختیارات سے تجاوزکیا اور ازخود کبھی نظم وضبط کے پابند نہ رہے اور تنظیمی اصولوں کے مطابق آداب ولحاذ سے ہمیشہ مبرا رہے ۔ لہٰذا رابطہ کمیٹی نے انہیں مزید تحقیقات جمع ہوجانے تک ایم کیوایم سے معطل کر دیا گیا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ نہ و ہ خود کسی سے رابطہ رکھیں اور نہ ہی ایم کیوایم کا کوئی ذمہ دار یا کارکن ان سے بالواسطہ یا بلا واسطہ رابطہ نہ رکھیں بصورت دیگر ایسے افراد جو اس ہدایت کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے جائیں گی انکے خلاف بھی تنظیمی نظم ضبط کی بنیاد پر تنظیمی کاروائی کی جائیگی ۔

2/22/2025 1:52:54 AM