Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین کی ہدایت پر منہاج القرآن کے تحت منعقدہ یوم شہداء کے سلسلے میں منہاج القرآن سیکریٹریٹ پر موجود کارکنان کے لئے اشیاء خورد و نوش کے تین ٹرک روانہ


 Posted on: 8/10/2014
جناب الطاف حسین کی ہدایت پر منہاج القرآن کے تحت منعقدہ یوم شہداء کے سلسلے میں منہاج القرآن سیکریٹریٹ پر موجود کارکنان کے لئے اشیاء خورد و نوش کے تین ٹرک روانہ 
اشیاء خور د و نوش میں بریانی، منرل واٹر کی بوتلیں، بسکٹس، جوس سمیت کھانے پینے کا دیگر سامان موجود ہے
امدادی سامان کے ٹرکوں کے ہمراہ رابطہ کمیٹی کے اراکین سید امین الحق، عبد الحسیب، خالد سلطان، رشید گوڈیل، افتخار اکبر رندھاوا اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے 
یوم شہداء کے شرکاء کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ایم کیوایم کی 8 رکنی طبی ٹیم بھی روانہ ہوگئی 
طبی ٹیم کو ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور ڈاکٹر نصرت نے اپنی نگرانی میں روانہ کیا 
طبی ٹیم مرد و خواتین ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف پر مشتمل ہے جبکہ طبی ٹیم کے پاس مختلف امراض سمیت جان بچانے والی ادویات، سرجیکل سامان اور دیگر طبی آلات بھی وافر مقدار میں موجود ہیں 
ایم کیوایم کی طبی ٹیم لاہور میں تحریک منہاج القرآن کے تحت منعقدہ یوم شہداء کے شرکاء کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے مختلف مقامات پر طبی کیمپس قائم کرے گی
لاہور۔۔۔10اگست 2014ء
لاہور میں تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام یوم شہداء کے شرکاء کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کی 8رکنی طبی ٹیم اتوار کی شام روانہ کردی گئی ۔ طبی ٹیم کو خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ز ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر نصرت اور رابطہ کمیٹی کے دیگر اراکین نے اپنی نگرانی میں روانہ کیا ۔ طبی ٹیم کی سربراہی ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے انچارج ڈاکٹر فاروق جمیل کررہے ہیں جبکہ طبی ٹیم مرد اور خواتین ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے اراکین پر مشتمل ہے ۔ ایم کیوایم کی طبی ٹیم لاہور میں تحریک منہاج القرآن کے تحت ہونے والے یوم شہداء کے شرکاء کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے مختلف مقامات پر طبی کیمپس قائم کرے گی ۔ طبی ٹیم کے پاس مختلف امراض سمیت جان بچانے والی ادویات ، سرجیکل کا سامان اور دیگر طبی آلات وافر مقدار میں موجود ہیں ۔ طبی ٹیم کی روانگی کے موقع پر رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جناب الطاف حسین کی ہدایت کے مطابق ایم کیوایم کی میڈیکل ٹیم سیاسی مقاصد کے بالاتر ہوکر یوم شہداء کے شرکاء کو خالصتاً طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے روانہ کی جارہی ہے جبکہ طبی ٹیم میں شامل ایک ایک ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا عملہ دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے۔
دریں اثناء متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پرلاہور میں منہاج القرآن کے تحت یوم شہداء کے سلسلے میں موجود منہاج القرآن کے کارکنان کیلئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے اشیاء خورد و نوش کے تین ٹرکوں پر مشتمل سامان روانہ کیاگیا ہے ۔ سامان میں بریانی، منرل واٹر کی بوتلیں ، بسکٹس ، جوس سمیت کھانے پینے کا دیگرسامان موجود ہے ۔ اس موقع پر ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے اراکین سید امین الحق، عبد الحسیب ، خالد سلطا ن ، رشید گوڈیل اور افتخار اکبر رندھاوا، ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کے ذمہ داران ، کارکنان اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاران کی بڑی تعداد اشیاء خور د و نوش کے ٹرکوں کے ہمراہ موجود ہے۔

2/22/2025 1:39:26 AM