ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی رکن سندھ اسمبلی سمیتا سیدسے فون پران کی والدہ محترمہ مہ جبین افضال کے انتقال پر تعزیت
ماں کی ہستی ہرانسان کے لئے باعث رحمت ہوتی ہے۔الطاف حسین
ماں جیسی ہستی کے سائے سے محروم ہوجاناایک ایساعظیم نقصان ہے جس کی تلافی نہیں ہوسکتی۔ الطاف حسین
اللہ تعالیٰ مرحومہ مہ جبین افضال کی مغفرت فرمائے اورتمام سوگواراہل خانہ کوصبرجمیل عطاکرے۔الطاف حسین
لندن ۔۔۔ 31 مئی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کی رکن سندھ اسمبلی سمیتا سید کی والدہ محترمہ مہ جبین افضال کے انتقال پران سے فون پر تعزیت کی ۔ سمیتاسیدسے گفتگوکرتے ہوئے جناب الطا ف حسین نے کہاکہ ماں کی ہستی ہرانسان کے لئے باعث رحمت ہوتی ہے اوراس ہستی کے سائے سے محروم ہوجاناایک ایساعظیم نقصان ہے جس کی تلافی نہیں ہوسکتی۔جناب الطاف حسین نے سمیتاسیدسے کہاکہ آپ کی والدہ کے انتقال سے آپ اورآپ کے اہل خانہ کوجودکھ اورصدمہ پہنچاہے اس میں نہ صرف میں بلکہ تمام ذمہ داران اورکارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ مہ جبین افضال کی مغفرت فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اورتمام سوگواراہل خانہ کوصبرجمیل عطاکرے۔