کراچی کے عوام کو ملکی معیشت میں انکا جائز حصہ نہیں دیا جارہا، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
کونسل آف پروفیشنل کے زیر اہتمام ڈیفنس میں منعقدہ اجتماع کے شرکاء سے خطاب
کراچی ۔۔۔21ستمبر 2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کونسل آف پروفیشنل کے زیر اہتمام ڈیفنس میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان موجودہ دورمیں انتہائی نازک صورتحال کا شکار ہے اور ایسے وقت میں ملک کو بچانے کا واحد راستہ نئے انتظامی یونٹس کے قیام میں ہے ۔ اس موقع پر حق پرست سینیٹر اور رکن رابطہ کمیٹی نسرین جلیل ، ایم کیو ایم کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن غازی صلاح الدین ، کونسل آف پروفیشنل کے انچارج طحہٰ احمد سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک تھی ۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی 70فیصد سے زائد ریونیو ملک کی معیشت کو فراہم کرتاہے لیکن اس کے بدلے میں کراچی کے عوام کو انکا جائز حصہ نہیں دیا جاتا ،آج کراچی کی آبادی بڑھنے کے ساتھ ساتھ یہاں کے مسائل میں اضافہ ہوتا جارہا ہیں لیکن جناب الطاف حسین کے علاو ہ کوئی سیاسی رہنما نہیں ہے جس نے مسائل بیان کرنے کے ساتھ ا نکے حل بھی تجویز کئے ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں بسنے والے نوجوان اعلیٰ تعلیم کے حصول کے بعد نوکریوں کے لئے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں لیکن ان کو روزگار فراہم کرنے کے بجائے میرٹ کا قتل عام کیا جارہا ہے اگر ہم نے پاکستان کو ترقی کی بلندیوں پر پہنچانا ہے تو یہاں بسنے والے عوام کو انکے جائز حقوق دینے ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت نوجوانوں کا ہے اور وہی ملک کو بھنور سے باہر نکال سکتے ہیں موجودہ حکمرانوں کو عوام کے بنیادی مسائل کے حل کی جانب توجہ دینی ہوگی، نئے انتظامی یونٹس قائم کرنے ہوں گے اور بلدیاتی انتخابات کراکر سہولیات عوام کے گلی ، محلے اور انکی دہلیز تک پہنچانی ہوں گی ۔
Photo Album : http://www.mqm.org/photogallery/16379/gathering-of-council-of-professionals