نئے صوبوں کے قیام کے حق میں پرامن اوربھرپوراحتجاجی مظاہرہ کرنے پر مظاہرے کے آرگنائزرزاورشرکاء کو ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کازبردست خراج تحسین
سوسائٹی کایہ بھرپور احتجاجی مظاہرہ عوام کے جذبات کاعکاس ہے ۔الطاف حسین
مظاہرے کے تمام شرکاء ، مقررین اورخاص طورپرڈیفنس کلفٹن ریزیڈینٹس سوسائٹی کے ذمہ داران اور ارکان کو مبارکبادپیش کرتا ہوں ۔ الطاف حسین
یہ مظاہرہ نئے صوبوں کے قیام کیلئے محروم عوام کے جذبات کاترجمان ہے ۔ الطاف حسین
وقت کاتقاضہ ہے کہ اس آوازپر کان دھراجائے اورانتظامی بنیادوں پرصوبوں کا قیام عمل میں لایاجائے
لندن ۔۔۔ 20 ستمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے نئے صوبوں کے قیام کے حق میں پرامن اوربھرپوراحتجاجی مظاہرہ کرنے والے سول سوسائٹی کے افراد اور عمائدین شہرکوزبردست خراج تحسین پیش کیاہے۔اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج کلفٹن کے علاقے میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سول سوسائٹی کے نوجوانوں،بزرگوں، خواتین اوربچوں نے نئے صوبوں کے قیام کے حق میں جوبھرپور احتجاجی مظاہرہ کیاوہ سندھ کے عوام کے جذبات کاعکاس ہے اور میں اس پر مظاہرے کے تمام شرکاء ، مقررین اورخاص طورپرڈیفنس کلفٹن ریزیڈینٹس سوسائٹی کے ذمہ داران اور ارکان کو مبارکبادپیش کرتا ہوں ۔ جناب الطاف حسین نے انتہائی مختصر نوٹس پر بھاری تعدادمیں شرکت کرکے مظاہرے کوکامیاب بنانے پرعوام خصوصاًڈیفنس اورکلفٹن کے عوام کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ یہ مظاہرہ نئے صوبوں کے قیام کے لئے محروم عوام کے جذبات کاترجمان ہے اور وقت کاتقاضہ ہے کہ اس آوازپر کان دھراجائے اورانتظامی بنیادوں پرصوبوں کا قیام عمل میں لایاجائے ۔