ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا سوگوار کارکنان سے اظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔18ستمبر2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی را بطہ کمیٹی نے ایم کیوایم یونٹ 120اورنگی ٹاؤن سیکٹر کے کارکن محمد نوید خان کے بھائی محمد عمران خان، یونٹ 147فیڈرل بی ایریا سیکٹر کے کارکن محمد شکیل کے والد محمد اقبال ،میرواہ گورچانی یونٹ میر پورخا ص زون کے کارکن عباس کی والدہ محترمہ شبیری،نوشہرو فیرو ز زون کے کارکن محمد سلیم کی دادی غفوری بی بی،عمر کوٹ زو ن کے کارکن جمیل کے والد جمال الدین اور ضلع صوابی خیبر پختونخوا کے کارکن شعیب فاروق کے چچا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے تما م مرحومین کے سوگوار لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام مرحومین کے درجات بلند فرمائے اور انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے ۔