پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ کے ٹوئٹ پر ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کاتبصرہ
کراچی۔۔۔ 17 ستمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے نئے صوبوں کے خلاف پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ کے ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ بیٹے آپ ابھی بہت چھوٹے ہیں، بڑی بڑی باتیں نہیں کیاکریں، آپ لندن میں پڑھتے ہیں، آپ کوپتہ نہیں کہ یورپ میں آبادی کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ نئے نئے انتظامی یونٹس بنتے ہیں پھر آپ نئے انتظامی یونٹس کے قیام کے خلاف اس طرح کی باتیں کیوں کرتے ہیں؟انہوں نے کہاکہ آپ کے والد محترم نے اچھاطریقہ نکالاہے کہ جو بات خود کہنے کی ہمت نہیں ہوتی وہ چھوٹے میاں سے کہلوادیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ’’ مرسوں مرسوں۔۔۔ سندھ نہ ڈیسوں ‘ ‘ کاصحیح جواب ہے ’’ مرسوں ،مرسوں۔۔۔سندھ نہ ڈیسوں۔۔۔سندھ نہ ڈیسوں۔۔۔پوراڈیسوں ‘‘۔انہوں نے کہاکہ بیٹے اچھانہیں لگتا کہ آپ کو جواب دیاجائے۔ بیٹے آپ اپنے ابوکولائیں۔