جناب الطاف حسین کی 61ویں سالگرہ کے موقع پر کراچی کے مختلف اسکولوں کے بچوں کا نائن زیرو کا دورہ
بچوں نے جناب الطاف حسین سے اپنی والہانہ محبت کے اظہار کیلئے ٹیبلو اور ہاتھوں سے تیار کردہ فن پارے پیش کئے
جناب الطاف حسین بچوں سے بے انتہاء محبت کرتے ہیں اور بچوں سے شفقت کی ہدایت کرتے ہیں ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
کراچی ۔۔۔17ستمبر 2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی 61ویں سالگرہ کے موقع پر کراچی کے مختلف اسکولوں کے طلبا اور طالبات نے اسکول پرنسپلز اور اساتذہ کی سربراہی میں جناب الطاف حسین کی رہائش گاہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف ٹیبلو پیش کرکے جناب الطاف حسین سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا۔ا س موقع پر ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، ارکان رابطہ کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار ،سید حیدر عباس رضوی ،وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر امور نوجوانان فیصل سبزواری نے بچوں کا نائن زیرو آمد پر استقبال کرتے ہوئے کہا کہ جناب الطاف حسین بچوں سے بے انتہاء محبت کرتے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ اپنے کارکنان کو بچوں سے شفقت سے پیش آنے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج جناب الطاف حسین کی محبت کا ہی ثمر ہے کہ ایم کیو ایم بچوں میں بھی انتہائی مقبول اور انکی پسندیدہ سیاسی جماعت ہے اور یہی وجہ ہے کہ بچے بھی جناب الطاف حسین سے محبت کرتے ہیں ۔ دورے کے موقع پر بچوں نے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر اور ارکان کو جناب الطاف حسین کے لئے اپنے ہاتھوں سے تیار کردہ شو پیس اور فن پارے پیش کئے ۔