ایم کیوایم برطانیہ کے تحت لندن میں الطاف حسین کی سالگرہ کی تقریب انتہائی سادگی سے منائی گئی
قائد متحدہ قومی موومنٹ الطاف حسین نے تقریب میں خصوصی شرکت کی
تقریب میں ایم کیوایم کے ذمہ داروں ، کارکنوں ، ہمدردوں اور ان کے اہل خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی
الطاف حسین نے فرداً فرداً تقریب کے شرکاء سے گفتگو کی اوران کی صحت وتندرستی ، ترقی اورخوشحالی کیلئے دعائیں دیں
کارکنان نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے توسط سے سیلاب سے متاثرہ افراد اور آئی ڈی پیز کی امداد کیلئے عطیات بھی جمع کرائے
لندن۔۔۔17، ستمبر2014ء
ایم کیوایم برطانیہ کے تحت لندن میں ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی ہدایت کے مطابق ان کی 61 ویں سالگرہ انتہائی سادگی سے منائی گئی جس میں جناب الطاف حسین نے خصوصی شرکت کی۔تقریب میں ڈاکٹر عمران فاروق شہید کی اہلیہ شمائلہ عمران، دونوں صاحبزادوں، بہنوئی، ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ، پاکستان سے آنے والی رکن رابطہ کمیٹی محترمہ ممتاز انوار،حق پرست ارکان اسمبلی علی رضا عابدی ، سلیم بندھانی ،شعبہ خواتین کی اراکین، ایم کیوایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان کے علاوہ برطانیہ کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے ایم کیوایم کے ذمہ داران ، کارکنان ، ہمدردوں اوران کے اہل خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جناب الطاف حسین کی ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ آمد پر کارکنان اورہمدردوں نے فلک شگاف نعروں اور زبردست تالیوں کی گونج میں جناب الطاف حسین کا والہانہ خیرمقدم کیا ۔ اس موقع پر خواتین کارکنان اور بچوں کا جوش وخروش قابل دید تھا۔
جناب الطاف حسین نے فرداً فرداً تقریب کے شرکاء سے گفتگو کی اوران کی صحت وتندرستی ، ترقی اورخوشحالی کیلئے دعائیں دیں۔ بعدازاں ایم کیوایم کے ذمہ دران اورکارکنان نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد اور آئی ڈی پیزسے دلی ہمدردی کااظہارکیا اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے توسط سے متاثرین کی امداد کیلئے اپنے عطیات بھی جمع کرائے ۔