میری سالگرہ کے اجتماعات کوسیلاب زدگان کیلئے فنڈریزنگ پروگراموں میں تبدیل کردیں۔ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کی رابطہ کمیٹی اورذمہ داروں کوہدایت
آزادکشمیراورپنجاب میں آنے والے تباہ کن سیلاب کی وجہ سے بہت بڑے پیمانے پر تباہی آئی ہے
سیلاب زدگان ہماری امداداوربھرپورتوجہ کے مستحق ہیں۔الطاف حسین
لندن۔۔۔16 ستمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی اور ایم کیوایم کے تمام ذمہ داروں سے کہاہے کہ وہ ان کی سالگرہ کے سلسلے میں منعقد کئے جانے والے اجتماعات کوسیلاب زدگان کے لئے فنڈریزنگ پروگراموں میں تبدیل کردیں۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ آزادکشمیراورپنجاب میں آنے والے تباہ کن سیلاب کی وجہ سے بہت بڑے پیمانے پر تباہی آئی ہے جس کے نتیجے میں سینکڑوں افرادجاں بحق اور لاکھوں خاندان بے گھرہوچکے ہیں، ہزاروں گھرسیلاب میں بہہ چکے ہیں اورکئی شہرسیلاب میں ڈوبے ہوئے ہیں جہاں کے عوام ہماری امداداوربھرپورتوجہ کے مستحق ہیں ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ سیلاب سے ہونے والی تباہی اوربڑے پیمانے پر ہونے والے جانی ومالی نقصانات کے پیش نظر میں رابطہ کمیٹی اورتمام ذمہ داروں کوہدایت کرتاہوں کہ وہ میری سالگرہ کے اجتماعات کوسیلاب زدگان کیلئے فنڈریزنگ پروگرام میں تبدیل کردیں اوران مصیبت زدہ بھائیوں کی ہرممکن مددکریں۔