نئے صوبوں کے قیام کے مطالبہ کوشوشہ کہنے والے محروم عوام کے حقوق کے دشمن ہیں۔گلفرازخان خٹک
اے این پی پختونوں کے حقوق کی تو دعویداربنتی ہے لیکن وہ ہزارے وال قوم کواس کے حقوق دینے کیلئے تیارنہیں ہے
قائدتحریک الطاف حسین کومشورہ دینے والے زاہدخان اپنی آنکھوں سے ہزارے وال اور مہاجروں سےنفرت وتعصب کی عینک اتاریں،کھوکھلے بیانات سے پختونوں اورہزارے وال میں فرق کوجھٹلایانہیں جاسکتا
زاہدخان اگر محروم عوام کے حقوق کیلئے آوازنہیں اٹھاسکتے توان کے خلاف زہربھی نہ اگلیں۔گلفرازخٹک عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمازاہدخان کے بیان پر گلفراخان خٹک کاتبصرہ
کراچی۔۔۔16ستمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن گلفرازخان خٹک ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ نئے صوبوں کے قیام کے مطالبہ کوشوشہ کہنے والے محروم عوام کے حقوق کے دشمن ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمازاہدخان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے گلفرازخان خٹک نے کہاکہ یہ عجیب بات ہے کہ اے این پی پختونوں کے حقوق کی تو دعویداربنتی ہے لیکن وہ ہزارے وال قوم کواس کے حقوق دینے کیلئے تیارنہیں ہے بلکہ خیبرپختونخوامیں اے این پی کی صوبائی حکومت نے اپنے حقوق کیلئے آوازاٹھانے والے ہزارہ کے لوگوں پر بیدریغ گولیاں برسائیں اورکئی افرادکوشہیدوزخمی کردیا۔گلفرازخٹک نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین کومشورہ دینے والے زاہدخان اپنی آنکھوں سے مہاجروں اورہزارے وال سے نفرت وتعصب کی عینک اتاریں اوریہ سمجھ لیں کہ کھوکھلے بیانات سے پختونوں اورہزارے وال میں فرق کوجھٹلایانہیں جاسکتا۔زاہدخان اگر محروم عوام کے حقوق کیلئے آوازنہیں اٹھاسکتے توان کے خلاف زہربھی نہ اگلیں۔ گلفرازخٹک نے کہاکہ دوسروں پر تنقیدپرتوانائی صرف کرنے کے بجائے اگراے این پی نے خیبرپختونخوا کی حالت سدھارنے پر توجہ دی ہوتی توگزشتہ انتخابات میں اے این پی کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط نہ ہوتیں۔