نائن زیروایڈمنسٹریشن کمیٹی کے رکن خالدوہاب کے والدکے انتقال پررابطہ کمیٹی کااظہارافسوس
کراچی۔۔۔۔15،ستمبر ،2014
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے نائن زیروایڈمن کمیٹی کے رکن خالدوہاب کے والدعبدالوہاب کے انتقال پرگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے خالدوہاب سمیت مرحوم کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ عطاکرے۔(آمین)