الطاف حسین کا دریا چناب میں باراتیوں کی کشتی الٹنے کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہا ر افسوس
جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی کے لئے دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت
لندن ۔۔۔14ستمبر 2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے دریا چناب میں شیر شاہ کے قریب باراتیوں کی کشتی اُلٹ جانے کے نتیجے میں دلہا سمیت 10افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان حادثے پر غم زدہ ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ڈوب کر جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے درجات بلند کر کے انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوا ر لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کر نے کی ہمت عطافر مائے ۔آمین