جناب الطاف حسین کی ہدایت پر خدمت خلق فاؤنڈیشن بلا تفریق رنگ و نسل وزبان متاثرین سیلاب کی امدد کررہی ہے ، رابطہ کمیٹی
خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت لاہور کے مختلف علاقوں میں سیلاب متاثرین میں بھاری مقدار میں امدادی سامان کی تقسیم
لاہور۔۔۔۔12،ستمبر ،2014
متحدہ قومی موومنٹ کے فلاحی ادارے خدمتِ خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے لاہور کے مضافاتی علاقوں میں سیلاب متاثرین میں لاکھوں روپے مالیت کا امدادی سامان ،خشک غذائی اجناس اور پینے کا صاف پانی وغیرہ تقسیم کیا گیا ۔ غذائی اجناس میں آٹا ، چاول ،مختلف اقسام کی دالیں ، گھی ، تیل ، شکر ، چائے کی پتی اور خشک دودھ پر مشتمل راشن بیگ شامل تھے جو ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سیف یار خان ، اسلم خان آفریدی ، حق پر ست رکن قومی اسمبلی ساجد احمد ، ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کے صدر عامر بلوچ و دیگر ذمہ داران نے متاثرین سیلاب میں تقسیم کیئے اور متاثرین سے مکمل ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر ارکان رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سیلاب زدگان کی بلا تفریق رنگ و نسل امداد کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین مصیبت زدہ عوام کیلئے امید کی کرن ہیں جنہوں نے مشکل کی ہر گھڑی اور کٹھن سے کٹھن وقت میں اس کا بھر پور ساتھ دیا ہے اور دے رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں ، سماجی تنظیموں اور معاشرے کے تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے مخیر افراد کو آگے آنا چاہیے اور سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے ۔