ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان سیف یار خان ، اسلم آفریدی، حق پرست رکن قومی اسمبلی ساجد احمد کی ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب
کے ذمہ داران کے ہمراہ سانحہ دروغہ والا کے متاثرین سے ملاقات
مشکل کی اس گھڑی میں جناب الطاف حسین سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکن آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، رابطہ کمیٹی
لاہور۔۔۔۔12،ستمبر ،2014
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سیف یار خان، اسلم خان آفریدی، رکن صوبائی تنظیمی کمیٹی جمیل اختر اور حق پرست رکن قومی اسمبلی ساجد احمد نے ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کے صدر عامر بلوچ اور جنرل سیکریٹری رانا اشرف ایڈوکیٹ کے ہمراہ لاہور کے علاقے دروغہ والا میں مسجد کی چھت گرنے سے ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء کرے اور سوگوار و لواحقین یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔ (آمین)