ایم کیو ایم سیاست برائے خدمت پر یقین رکھتی ہے اسی لیے قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم کی بنیاد رکھنے سے پہلے
خدمتِ خلق فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی تاکہ دکھی انسانیت کی مدد کی جاسکے
خدارا ملک میں بلدیاتی نظام قائم کیا جائے تاکہ اس قسم کی نا گہانی و قدرتی آفات سے باآسانی نمٹا جاسکے، سیف یار خان
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان سیف یار خان ، اسلم آفریدی، حق پرست رکن قومی اسمبلی ساجد احمد کا ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب
کے ذمہ داران کے ہمراہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے لبرٹی چوک پر لگائے گئے امدادی کیمپ کا دورہ
لاہور۔۔۔۔12،ستمبر ،2014
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سیف یار خان، اسلم خان آفریدی اور حق پرست رکن قومی اسمبلی ساجد احمد نے ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کے صدر عامر بلوچ و اراکین کمیٹی کے ساتھ متحدہ قومی موومنٹ کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن اور ضلع لاہور کمیٹی کی جانب سے پنجاب میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے لاہور کے لبرٹی چوک پر لگائے گئے امدادی کیمپ کا دور ہ کیا اور امدادی سرگرمیوں کا جائز لیا۔اس موقع پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن سیف یارخان نے کہا کہ ایم کیو ایم سیاست برائے خدمت پر یقین رکھتی ہے اسی لیے قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم کی بنیاد رکھنے سے پہلے خدمتِ خلق فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی تاکہ دکھی انسانیت کی مدد کی جاسکے کیونکہ جناب الطاف حسین بلا تفریق رنگ ونسل انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور قائد تحریک جناب الطاف حسین ملک کے واحد لیڈر ہیں جو دکھی انسانیت کا درد دل میں رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی ہے کے 67سالوں کے بعد بھی ہمارے پاس ایسا نظام نہیں ہے کہ ہم اس قسم کی ناگہانی و قدرتی آفات سے ہنگامی بنیادوں پر نمٹ سکیں ۔ انہو ں نے کہا کہ آج اگر ملک میں بلدیاتی نظام قائم ہوتا تو ہمیں اتنے نقصانات کا سامنا نہ کرنا پڑتا کیونکہ بلدیاتی نظام ہی واحد نظام ہے جس کہ ذریعے نچلی سطح پر موجود عوام کے مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے اربابِ اختیار سے اپیل کی کہ خدارا ملک میں بلدیاتی نظام قائم کیا جائے تاکہ اس قسم کی قدرتی آفات سے باآسانی نمٹا جاسکے ۔ اس موقع پرارکان رابطہ کمیٹی نے لبرٹی مارکیٹ کا بھی دورہ کیا جہاں عوام و تاجر برادری نے خدمتِ خلق فاؤنڈیشن کے فلڈ ریلف فنڈ میں دل کھول کر اپنے عطیات جمع کرؤائے۔ارکان رابطہ کمیٹی نے پنجاب بلخصوص لاہور سے تعلق رکھنے والے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب زدگان کی دل کھول کر مد د کریں اور اپنے فنڈ اور امدادی سامان خدمتِ خلق فاؤنڈیشن کے کیمپوں پر جمع کرؤائیں۔