انٹر میڈیٹ کامرس گروپ میں امتیازی نمبرز سے کامیا ب ہونے والے طالبعلموں کواے پی ایم ایس او کی جانب سے مبار کباد
کراچی (پ ر )
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے انچارج توصیف اعجاز وا راکینِ مرکزی کمیٹی نے انٹر میڈیٹ کامرس گروپ میں امتیازی نمبرز سے کامیا ب ہونے والے طلباء کو مبار کباد پیش کی ۔ایک مشترکہ بیان میں انچارج وا راکین مرکزی کمیٹی اے پی ایم ایس او کا کہنا تھا کہ دور حاضر میں ملک پاکستان سیا سی ، اقتصادی ،سماجی،معاشی بحران کا شکار ہے اس کڑے وقت میں طلبا ء ہی اپنی صلاحیتوں کوبر وئے کار لا کر ملک کو درپیش چیلنجز سے نکال سکتے ہیں۔انہوں نے طلبا و طالبات کے بہترمستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اورانہیں اپنی تعلیم پر بھر پور توجہ دینے کی تلقین کی۔