ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹرکے اقلیتی کارکن اکرم جلال کے بہیمانہ قتل پرجناب الطا ف حسین کااظہارمذمت
لندن: ۔۔۔11ستمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹریوسی6غازی آبادکرسچن کالونی کے کارکن اکرم جلال کے بہیمانہ قتل پردلی رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے قتل کی مذمت کی اورمطالبہ کیاکہ اکرم جلال کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتارکیاجائے اورتمام سوگوارلواحقین کوانصاف فراہم کیاجائے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے اکرم جلال کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ دکھ اورافسوس کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے اکرم جلال کے بلنددرجات اورسوگواران کے صبرجمیل کے لئے دعاکرتے ہوئے سندھ حکومت سے مطالبہ کیاکہ اکرم جلال کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔