آرام ابا غ مارکیٹ ایسو سی ایشن اور لکھنو کلاتھ مارکیٹ ایم اے جناح روڈ کے وفد کی ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی سے ملاقات
وفد نے ارکان رابطہ کمیٹی وسیم اختر اور اسلم آفریدی کو شہر میں امن و امان کی ابتر صورتحال کے سبب درپیش مسائل سے آگاہ کیا
ایم کیو ایم جناب الطاف حسین کی ہدایت پر تاجر برادری کے مسائل کو ہر فورم پر اجاگر کر رہی ہے، ارکان رابطہ کمیٹی وسیم اختر ، اسلم آفریدی
کراچی ۔۔۔11ستمبر2014ء
آ رام ابا غ مارکیٹ ایسو سی ایشن اور لکھنو کلاتھ مارکیٹ ایم اے جناح روڈ کے وفد نے چےئر مین آصف ، حاجی شرافت اور ولایت حسین شیخ کی سربراہی میں خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان وسیم اختر اور اسلم آفریدی سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے موقع پر تاجر برادری کے وفد نے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کو شہر میں امن و امان کی ابتر صورتحال کے سبب تاجر برادری کو پیش آنے والے مسائل سے آگاہ کیا ۔ اس موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کو شہر میں تاجر برادری کے مسائل کا بخوبی ادراک ہے اور ہم جناب الطاف حسین کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے تاجر برادری کے مسائل کو ہر فورم پر اجاگر کر رہے ہیں ۔ ارکان رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی فلاح و بہبود کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کررہی ہے اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی واحد آواز ہے ۔رابطہ کمیٹی ارکان نے تاجربرادری کے وفد کو درپیش مسائل حل کرنے کی ہر ممکن یقین دہانی کروائی ۔ ملاقات کے اختتام پر آ رام ابا غ مارکیٹ ایسو سی ایشن اور لکھنو کلاتھ مارکیٹ کے وفد نے جناب الطاف حسین کی کاوشوں کو سراہا اور تاجر برادری کے لئے ایم کیو ایم کی جانب سے اقدامات کا خیر مقدم کیا ۔