رکن رابطہ کمیٹی رشید گوڈیل کی خوشدامن کو گزری قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا
نماز جنازہ و تدفین میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان کے علاووہ عزیزواقارب نے شرکت کی
رکن رابطہ کمیٹی و سینٹر محترمہ نسرین جلیل نے رشید گوڈیلکی خوش دامن کی رہائشگاہ جاکرقائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے سوگوار لواحقین سے تعزیت اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی
کراچی۔۔۔10ستمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور قومی اسمبلی میں حق پرست پارلیمانی لیڈر رشید گوڈیل کی خوشدامن کوڈیفنس کے گزری قبرستان میں سپر د خاک کردیا گیا۔مرحومہ کی نماز جنازہ مسجد صائم خیابان راحت ڈیفنس فیز 6میں ادا کی گئی جبکہ نماز جنازہ و تدفین میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان کنور خالد یونس،احمد سلیم صدیقی اور وسیم اختر نے شرکت کی ۔، دریں اثنا ء رکن رابطہ کمیٹی و سینیٹر محترمہ نسرین جلیل نے رشید گوڈیل کی خوش دامن کی رہائشگاہ جاکر سوگوارلواحقین سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے تعزیت کی اور مرحومہ کے بلند درجات کے لئے دعا کی۔